اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر بیان دے کر گھرے راہل گاندھی ، وزیر قانون نے کہا : معافی مانگیں

    کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی (Congress leader Rahul Gandhi) نے کہا کہ مودی سرکار نے عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور پیگاسس اسپائی ویئر کو لوگوں کی آواز دبانے کا ذریعہ بنالیا ہے ۔

    کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی (Congress leader Rahul Gandhi) نے کہا کہ مودی سرکار نے عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور پیگاسس اسپائی ویئر کو لوگوں کی آواز دبانے کا ذریعہ بنالیا ہے ۔

    کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی (Congress leader Rahul Gandhi) نے کہا کہ مودی سرکار نے عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور پیگاسس اسپائی ویئر کو لوگوں کی آواز دبانے کا ذریعہ بنالیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی (Congress leader Rahul Gandhi) نے کہا کہ مودی سرکار نے عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور پیگاسس اسپائی ویئر کو لوگوں کی آواز دبانے کا ذریعہ بنالیا ہے ۔ وہ لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کئی اہم ایشوز اٹھائے ۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر ملک کے وزیر قانون کرن ریجیجو نے فورا رد عمل ظاہر کیا اور راہل گاندھی سے معافی کا مطالبہ کردیا ۔ وہیں  پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی راہل کے بیان پر تیکھا رد عمل ظاہر کیا ۔

      مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ نہ صرف ہندوستان کے وزیر قانون کے طور پر ، بلکہ عام شہری کے طور پر میں راہل گاندھی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں ۔ ہماری جمہوریت کے اہم اداروں پر الزام لگانے پر راہل گاندھی کو فورا لوگوں سے ، عدلیہ سے اور الیکشن کمیشن سے معافی مانگنی چاہئے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم اسرائیل گئے اور جاسوسی کیلئے پیگاسس لے کر آئے ۔ پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعہ اداروں کو ختم کیا جارہا ہے ۔ اس کا استعمال کرکے جاسوسی کرائی جارہی ہے ۔ سرکار نے سبھی اداروں پر قبضہ کرلیا ہے ۔ راہل گاندھی کو اس معاملہ پر بولنے سے روک دیا گیا ، کیونکہ اس پر جھارکھنڈ کے گوڈا سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے اعتراض کیا تھا ۔ انہوں کہا تھا کہ پیگاسس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ، ایسے میں اس پر ایوان میں بحث نہیں ہوسکتی ہے ۔


      راہل گاندھی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ انہیں بولنے کا موقع صرف اس لئے مل رہا ہے ، کیونکہ وہ گاندھی کنبہ سے ہیں ۔ ان میں بہت زیادہ انا ہے جو ان سے ایسی بات کروا رہا ہے ۔ مودی جی جہاں بیٹھے ہیں ، راہل گاندھی اور گاندھی فیملی والے سوچتے ہیں یہ میری جگہ ہے ۔

      وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں الزامات لگائے ہیں کہ سرکار کی وجہ سے پاکستان اور چین ایک ساتھ ہوگئے ہیں جبکہ تاریخ کے سبق اس سلسلہ میں ہیں ۔ 1963 میں پاکستان نے غیر قانونی طریقہ سے شکس گام ویلی چین کو سونپ دی ۔ اس کے بعد 1970 کی دہائی میں چین نے پی او کے کے ذریعہ کاراکورم ہوائی اڈہ کی تعمیر کی تھی ۔ وہیں 1970 کی دہائی سے ہی چین اور پاکستان دونوں کے درمیان نیوکلیائی تعاون ہے ۔ سال 2013 میں چین اور پاکستان اکونامک کوریڈور کی شروعات ہوئی تو خود سے پوچھیں کہ کیا تب چین اور پاکستان دور تھے ؟
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: