உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزرائے اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور بھوپیش بگھیل کے ساتھ آج لکھیم پور جائیں گے راہل گاندھی، یوگی حکومت نے نہیں دی اجازت

    وزرائے اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور بھوپیش بگھیل کے ساتھ آج لکھیم پور جائیں گے راہل گاندھی

    وزرائے اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور بھوپیش بگھیل کے ساتھ آج لکھیم پور جائیں گے راہل گاندھی

    کانگریس (Congress) کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کی قیادت میں پارٹی کا پانچ رکنی وفد بدھ کو لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri) جائے گا۔ پارٹی کی طرف سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) سے اس بابت اجازت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ حالانکہ حکومت نے مطالبہ مسترد کردیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس (Congress) کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کی قیادت میں پارٹی کا پانچ رکنی وفد بدھ کو لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri) جائے گا۔ پارٹی کی طرف سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) سے اس بابت اجازت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ حالانکہ حکومت نے مطالبہ مسترد کردیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ریاستی حکومت نے بڑی تعداد میں لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگانے کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، بدھ کی دوپہر راہل گاندھی کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، کے سی وینو گوپال اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ بھی ہوں گے۔

      پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی بدھ کو لکھنو اور پھر لکھیم پور کھیری جانا چاہتے ہیں، تاکہ وہ تشدد میں مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کرسکیں۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے یوگی آدتیہ ناتھ کو خط بھیجا، جس میں کہا گیا تھا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کا پانچ رکنی وفد 6 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری جائے گا۔

      لکھیم پور کھیری جانے کے دوران راستے میں حراست میں لی گئیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 40 گھنٹے بعد بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔
      لکھیم پور کھیری جانے کے دوران راستے میں حراست میں لی گئیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 40 گھنٹے بعد بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔


      کانگریس نے یوپی حکومت سے کیا کہا؟

      کانگریس نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے اترپردیش کی کئی سیاسی جماعتوں اور مغربی بنگال کی ایک اہم جماعت (ترنمول کانگریس) کے لیڈروں کو لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت دی ہے، لیکن کانگریس کے لیڈروں کو اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ کے سی وینو گوپال نے کہا تھا کہ کانگریس کے وفد کو بھی دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ لکھنو میں کانگریس ذرائع نے کہا کہ راہل گاندھی کے لکھنو پہنچنے سے متعلق تمام تیاریاں کی جارہی ہیں۔ لکھیم پور کھیری کے تکونیا علاقے میں ہوئے تشدد میں چار کسانوں سمیت 8 لوگوں کی موت کے بعد لکھیم پور کھیری جانے کے دوران راستے میں حراست میں لی گئیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 40 گھنٹے بعد بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔

      واضح رہے کہ لکھیم پور کھیری ضلع کے تکونیا علاقے میں اتوار کو نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے ذریعہ مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے آبائی گاوں کے دورے سے متعلق تشدد میں چار کسانوں سمیت 8 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا سمیت کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: