ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی کا اعلان- ہماری حکومت آئی تو تینوں زرعی قانون کر دیں گے منسوخ

راہل گاندھی (Congress Leader Rahul Gandhi) نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے تحویل اراضی قانون (Farm Laws) میں ترمیم کسانوں کی زمین بچانے کے لئے کی تھی، لیکن مودی حکومت نے برسراقتدار آنے کے فوراً بعد اسے رد کر دیا۔ اکالی دل ان کے ساتھ تھے۔

  • Share this:
راہل گاندھی کا اعلان- ہماری حکومت آئی تو تینوں زرعی قانون کر دیں گے منسوخ
راہل گاندھی کا اعلان- ہماری حکومت آئی تو تینوں زرعی قانون کر دیں گے منسوخ

امرتسر: راہل گاندھی (Congress Leader Rahul Gandhi) نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے تحویل اراضی قانون (Farm Laws) میں ترمیم کسانوں کی زمین بچانے کے لئے کی تھی، لیکن مودی حکومت نے برسراقتدار آنے کے فوراً بعد اسے رد کر دیا۔ اکالی دل ان کے ساتھ تھے۔ میڈیا میں 24 گھنٹے اپنے حق میں کروائی جا رہی تشہیر کے عوض اپنی اور پارٹی کی طرف سے کسانوں کی حمایت کا وعدہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اپنا وجود اور روزگار بچانے کی کسانوں کی لڑائی میں وہ کسانوں کے ساتھ ہیں جبکہ مودی حکومت ان قوانین سے یہ تباہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا،’ ہم مل کر یہ قانون بدلیں گے‘۔

راہل گاندھی نے کورونا کے وقت جلد بازی مین بغیر پارلیمنٹ میں بحث کروائے قانون لائے جانے پر سوال کرتے ہوئے کہا،’ اگر کسان ان قوانین سے خوش ہیں جیسا کہ مرکزی حکومت دعویٰ کر رہی ہے تو پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں کسان احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟‘ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کا مقصد بالآخر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کی خریداری کے نظام کو ختم کرنا ہے اور یہ کسانوں کی ریڑھ توڑ دیں گے جیسا کہ انگریزوں نے ہندوستان کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے کیا تھا۔

کانگریس کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی ریڑھ توڑ کر زرعی نظام کو اپنے صنعت کار دوستوں کو دینا چاہتی ہے اور دعویٰ کیا کہ ایسا نہیں ہونے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے وعدہ کیا،’ کانگریس کسانوں کے ساتھ ان کی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی‘۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 04, 2020 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading