உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی اور کانگریس میں T-shirt War: کیا راہل گاندھی کی ٹی شرٹ کی قیمت ہے41 ہزار روپئے؟

    ٹی شرٹ کی قیمت سے متعلق بی جے پی نے راہل گاندھی پر تنقید کی ہے۔

    ٹی شرٹ کی قیمت سے متعلق بی جے پی نے راہل گاندھی پر تنقید کی ہے۔

    Rahul Gandhi Tshirt: بی جے پی نے ’بھارت جوڑو‘ یاترا پر نکلے راہل گاندھی کے ٹی شرٹ کی قیمت 41 ہزار روپئے سے زیادہ ہونے کا جمعہ کے روز دعویٰ کیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت، دیکھو‘۔ اس پر کانگریس نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت جوڑو‘ یاترا میں امنڈے سیلاب سے بی جے پی گھبرا گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس کی ’بھارت جوڑو‘ یاترا کے دوران پارٹی رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر راہل گاندھی کے ذریعہ پنے گئے ٹی شرٹ سے متعلق تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ’بھارت جوڑو‘ یاترا پر نکلے راہل گاندھی کے ٹی شرٹ کی قیمت 41 ہزار روپئے سے زیادہ ہونے کا جمعہ کے روز دعویٰ کیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت، دیکھو‘۔ اس پر کانگریس نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت جوڑو‘ یاترا میں امنڈے سیلاب سے بی جے پی گھبرا گئی ہے۔

      بی جے پی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ راہل گاندھی کی ایک تصویر اور ’بربری‘ برانڈ کی ٹی شرٹ کی تصویر اور اس کی قیمت والی تصویر شیئر کی۔ برسراقتدار پارٹی کا دعویٰ ہے کہ راہل گاندھی نے یاترا کے دوران، جو ٹی شرٹ پہنی، اس کی قیمت 41,257 روپئے ہے۔ بی جے پی نے تنقید کرتے ہوئے کہا، ’بھارت، دیکھو‘، اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا، ’ارے… گھبرا گئے کیا؟ بھارت جوڑو یاترا میں امنڈے عوامی سیلاب کو دیکھ کر۔ موضوع کی بات کرو… بے روزگاری اور مہنگائی پر بولو‘۔

      اس درمیان، کانگریس نے جمعہ کے روز تمل ناڈو میں کنیا کماری ضلع کے ناگرکوئل شہر میں پارٹی رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو‘ یاترا کے تیسرے دن کی شروعات کی۔ یاترا کا تیسرا دن ناگرکوئل کے اسکاٹ کرسچن کالج سے لے کر تمل ناڈو کے اجھگیا منڈپم جنکشن تک کے لئے شروع ہوا۔ ’بھارت جوڑو‘ یاترا کے تحت راہل گاندھی کنیا کماری سے کشمیر تک کا 3,500 کلو میٹر کا مارچ کریں گے۔ اس یاترا کو پورا ہونے میں 150 دن لگیں گے اور اس دوران یہ یاترا ملک کے 12 ریاستوں سے گزرے گی۔

      11 ستمبر کو کیرل پہنچنے کے بعد یاترا آئندہ 18 دنوں کے لئے اسی ریاست سے گزرے گی اور پھر 30 ستمبر کو کرناٹک پہنچے گی۔ یہ شمال کی طرف بڑھنے سے پہلے 21 دنوں کے لئے کرناٹک میں ہوگی۔ 7 ستمبر کو ایک ریلی میں ’بھارت جوڑو‘ یاترا کے افتتاح پر بولتے ہوئے راہل گاندھی نے ملک کو متحد رکھنے میں مدد کرنے کے لئے لوگوں کی حمایت مانگتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی ہر ایک تنظیم پر حملے ہو رہے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: