உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی چھوڑیں گے ضد، لڑیں گے Congress صدر عہدے کا الیکشن؟قریبی نے کیا یہ بڑا دعویٰ

    راہل گاندھی چھوڑیں گے ضد، لڑیں گے کانگریس صدر عہدے کا الیکشن؟

    راہل گاندھی چھوڑیں گے ضد، لڑیں گے کانگریس صدر عہدے کا الیکشن؟

    Rahul Gandhi: کانگریس کے کئی لیڈران کو یقین ہے کہ راہل گاندھی اکتوبر میں ہونے والا صدر عہدے کا الیکشن لڑیں گے۔ ان لیڈران نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ راہل گاندھی ان کی گزارش کو ضرور قبول کریں گے۔ راہل گاندھی کے ایک قریبی لیڈر نے کہا کہ انہیں منانے کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ پارٹی کے لئے یہی واحد مناسب حل ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس (Congress) میں صدر عہدے سے متعلق ہونے والے آئندہ انتخابات میں راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کی امیدواری سے متعلق کشمکش کی صورتحال برقرار ہے، لیکن پارٹی کے کئی لیڈران کو یقین ہے کہ راہل گاندھی اکتوبر میں ہونے والا یہ الیکشن لڑیں گے۔ ان لیڈران نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ راہل گاندھی ان کی درخواست کو ضرور قبول کریں گے۔

      ٹائمس آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، راہل گاندھی بیرون ملک سے ہندوستان لوٹ چکے ہیں اور پارٹی لیڈران انہیں کانگریس صدر کا الیکشن لڑنے کے لئے منانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ سال 2019 میں لوک سبھا الیکشن میں شکست کے بعد راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ گاندھی فیملی سے کوئی بھی پارٹی کی قیادت نہیں کرے گا۔

      پارٹی کے کئی لیڈران کو یقین ہے کہ راہل گاندھی اکتوبر میں ہونے والا یہ الیکشن لڑیں گے۔
      پارٹی کے کئی لیڈران کو یقین ہے کہ راہل گاندھی اکتوبر میں ہونے والا یہ الیکشن لڑیں گے۔


      ’راہل گاندھی کی رضامندی سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘

      ایک طرف جہاں پارٹی میں اس بات سے متعلق بحث ہے کہ راہل گاندھی صدر عہدہ نہیں سنبھالیں گے۔ وہیں ان کے ایک قریبی ذرائع نے اسے پوری طرح سے خارج کرنے سے انکار کردیا ہے‘۔ انہیں منانے کی کوششیں کی جارہی ہیں کیونکہ پارٹی کے لئے یہی واحد اچھا حل ہے۔ ان کی رضامندی سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، لیکن بہت کچھ اس بات پر منحصر کرے گا کہ اتوار کو مہنگائی کے خلاف دہلی کی ریلی اور پھر ’بھارت جوڑو یاترا‘ کیسی ہوتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      India آنے پر سب سے پہلے نظام الدین درگاہ جائیں گی بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ

      یہ بھی پڑھیں۔

      مدارس سروے تنازعہ پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مسلمانوں سے کی اپیل

      اس سے پہلے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، جو صدر عہدے کے لئے گاندھی فیملی کے علاوہ ایک متبادل ہیں، ملیکا ارجن کھڑگے اور سلمان خورشید جیسے سینئر لیڈران نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو منانے کی کوششیں آخری وقت تک جاری رہیں گی۔

      آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے صدر کے الیکشن کے لئے تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ذریعہ کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، 22 ستمبر کو الیکشن کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور 17 اکتوبر کو الیکشن ہوگا۔ اگر ووٹنگ کرنے کی نوبت آئی تو 19 اکتوبر کو ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: