نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی (Congress leader Rahul Gandhi) کا بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کو لکھا گیا خط اب میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔ دراصل ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) جب آرتھر روڈ جیل میں بند تھے، تب یہ خط بھیجا گیا تھا، جو اب سامنے آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق، اسے 14 اکتوبر کو راہل گاندھی نے شاہ رخ خان کو لکھا تھا۔ آرین خان کی قید کے دوران بالی ووڈ (Bollywood) کے ساتھ مہاراشٹر (Maharashtra) میں برسراقتدار شیو سینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے کھل کر شاہ رخ خان کو حمایت دی تھی۔ سیاسی جماعتوں نے اس معاملے کو لے کر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور مرکزی حکومت پر تنقید کی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ راہل گاندھی نے اپنے خط میں لکھا ہے، ’شاہ رخ خان ملک آپ کے ساتھ ہے‘۔ تب تک بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کو عدالت سے ضمانت نہیں ملی تھی۔ حالانکہ 28 اکتوبر کو انہیں بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی تھی اور ضمانت کے دستاویز جیل پہنچنے انہیں گزشتہ ہفتہ کے روز رہا کردیا گیا تھا۔ آرین خان 2 اکتوبر کو کروز شپ پارٹی میں مبینہ ڈرگس معاملے کا پردہ فاش ہونے کے بعد گرفتار کرلئے گئے تھے۔ انہوں نے تقریباً ایک ماہ جیل میں گزارا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی (Congress leader Rahul Gandhi) کا بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کو لکھا گیا خط اب میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔
ذرائع کے مطابق، آرین خان کے پاس ڈرگس نہیں پایا گیا، وہیں ڈرگس مخالف ایجنسیوں نے عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ آرین خان کی واٹس اپ چیٹ نے ’ڈرگس سودوں‘ میں اس کی بھاگیداری اور غیر ملکی ڈرگس کاروباریوں سے اس کے تعلقات کو ثابت کیا ہے۔ حالانکہ ہائی کورٹ نے اس واٹس اپ چیٹ کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ایک ملزم نے آرین خان کو ڈرگس کی فراہمی کی تھی۔
ڈرگس معاملے میں آرین خان کی گرفتاری کے بعد فلم اسٹار شاہ رخ خان کے گھر کے باہر مداحوں کی بھیڑ دیکھی گئی تھی۔ وہیں بالی ووڈ کے دیگر اسٹار جیسے سلمان خان، رتک روشن، فلمساز فرح خان وغیرہ شاہ رخ خان سے ملنے پہنچے تھے۔ آرین خان کو ضمانت ملنے کے بعد شاہ رخ خان کے گھر پر آتش بازی کی گئی تھی۔ وہیں، شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو پر الزام لگایا کہ وہ مرکزی حکومت کے اشارے پر شاہ رخ خان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ این سی پی نے این سی بی کے زونل افسر سمیر وانکھیڑے پر شواہد کے ساتھ کئی اہم الزام عائد کئے اور جانچ پر سوال اٹھا دیئے۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ سمیر وانکھیڑے نے اپنے کیریئر میں فرضی سرٹیفکیٹ کا استعمال کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔