لندن میں دئیے گئے بیان پر راہل گاندھی کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں، استحقاق کمیٹی لے سکتی ہے از خود نوٹس

لندن میں دئیے گئے بیان پر راہل گاندھی کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں، استحقاق کمیٹی لے سکتی ہے از خود نوٹس

لندن میں دئیے گئے بیان پر راہل گاندھی کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں، استحقاق کمیٹی لے سکتی ہے از خود نوٹس

پیر کو شروع ہوئے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے میں حکومت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن خاص طور پر کانگریس پر حملہ آور رہی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    لندن میں پارلیمنٹ کی کارروائی کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ دراصل، پارلیمنٹ کے خصوصی استحقاق کمیٹی اس معاملے میں ازخود نوٹس لے سکتی ہے۔ غور طلب ہے کہ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں اپوزیشن کی آواز دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بولنے کے دوران اپوزیشن لیڈروں کا مائیک بن کردیا جاتا ہے۔ راہل کے اس بیان کی نائب صدر، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین اور لوک سبھا اسپیکر نے تنقید کی تھی۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ اس معاملے میں کانگریس، ڈی ایم کے اور لیفٹ پارٹیوں کو چھوڑ کر دیگر اپوزیشن پارٹی بھی راہل گاندھی کے ریمارک سے نااتفاقی رکھتے ہیں۔

    ایک سینئر رکن کے مطابق، لندن میں راہول کے ریمارکس کا کمیٹی نے سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ لوک سبھا کے تناظر میں ان کے ریمارکس حقائق سے میل نہیں کھاتے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ راہل نے جب بھی لوک سبھا میں بات کی ہے، انہیں مقررہ وقت سے زیادہ وقت دیا گیا ہے۔ ایسے میں کمیٹی نے مائیک بند کرنے سے متعلق الزامات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ کمیٹی اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

    ادانی معاملے میں بھی چل رہی ہے سماعت

    پہلے ہی اڈانی گروپ سے متعلق ہنڈن برگ کی رپورٹ پر پی ایم مودی کے خلاف راہل کے تبصروں کی کمیٹی سماعت کر رہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ نشی کانت ٹھاکر اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کی شکایت کے بعد راہل نے بھی اپنا معاملہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس ہفتے اب نشی کانت دوبے کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کیجریوال اوراسدالدین اویسی کی راجستھان میں انتخابی مہم ، کانگریس کے ووٹ بینک پرہے نظر

    یہ بھی پڑھیں:

    الہ آبادہائی کورٹ کےاحاطے میں موجودمسجدکو3ماہ میں ہٹایا جائے: سپریم کورٹ کاحکم

    حکومت بھی بے حد جارحانہ

    راہل گاندھی کے پارلیمنٹ سے متعلق تبصرے، آئینی اداروں کے حکومت کے دباو میں ہونے اور جمہوریت کو بچانے کے لیے دوسرے ملکوں کی مدد کی کال کے معاملوں کو لے کر حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پیر کو شروع ہوئے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے میں حکومت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن خاص طور پر کانگریس پر حملہ آور رہی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: