ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک : لاک ڈاؤن کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی،اتنی گاڑیاں ضبط

لاک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر میں 3ہزار810موٹر سیکلس ضبط کرلئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر وید مورتی نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔

  • Share this:
کرناٹک : لاک ڈاؤن کی خلاف وزری  کرنے والوں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی،اتنی گاڑیاں ضبط
کرناٹک : لاک ڈاؤن کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی،اتنی گاڑیاں کی گئی ضبط

کورونا وائرس کی روک تھا م کیلئے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کرنا ٹک کے رائچور ضلع میں بھی ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شب وروز جدو جہد کی جارہی ہے۔ لاک ڈاون کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے باوجود بعض نوجوان سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ رائچور ضلع ایس پی ڈاکٹرسی بی ویدمورتی کے مطابق ضلع میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر میں 3ہزار810موٹر سیکلس ضبط کرلئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر وید مورتی نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔ لازمی اور ہنگامی حالات کے سوائے غیر ضروری طورپر مکان سے باہر نہ نکلیں۔



ضلع ایس پی نے بتایا کہ بے وجہ مکان سے نکل کر باہر گھومنے والوں کی موٹر سیکلیں ضبط کرنے کے علاوہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر ریاستوں سے کئی افراد کے ضلع میں آنے کی اطلاع ہے۔ اور انکی تلاش جاری ہے۔ ضلع ایس پی کے مطابق رائچور ضلع میں اب لاک ڈوان نہیں ہے بلکہ سیل ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے غیر ضروری طور پر ایک علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقے میں داخل ہونے پر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر وید مورتی نے کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لیے گھرو ں پر رہ کر ضلع انتظامیہ اور پولیس کا تعاون کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق تال حال ضلع میں اب تک کوئی بھی مثبت کیس نہیں پایا گیا ہے،اسی طرح اب تک 391افراد کے خون اور گلے کے نمونے جانچ کیلئے روانہ کئے گئے ہیں۔ جن میں 77کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ 3سو14کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ ہوم کوارنٹین میں 760افرادکے علاوہ سرکاری کوارنٹین کے تحت رائچور شہر میں 392اورسندھنور ٹاون میں 14افراد ہیں۔
First published: Apr 20, 2020 11:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading