உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلوے مسافر برائے مہربانی دھیان دیں، ٹرین میں بیٹھے دوسرے مسافروں کی نیند خراب کی تو ہوگی کارروائی! ریلوے نے جاری کی گائیڈلائنس

    اگر ٹرین میں سفر کے دوران کسی مسافر کو ساتھی مسافر کے رویے سے پریشانی ہوتی ہے یا اُس کی نیند میں خلل پڑتا ہے تو وہ ریلوے اسٹاف سے شکایت کرسکتا ہے۔ جس کے بعد متعلقہ ریلوے اسٹاف اس پر غور کر کے ضروری کارروائی کرے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ہندوستانی ریل (Indian Railways), ہمارے ملک کی لائف لائن ہے۔ روزانہ کروڑوں مسافروں کو اُن کی منزل تک پہنچانے والی ہندوستانی ریلوے میں ملک کے ہر طبقے کے لوگ سفر کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی ٹرین میں سفر کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔ جی ہاں، ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لئے انڈین ریلوے نے ضروری گائیڈلائنس جاری کی ہے جس کے تحت ٹرین (Train)میں تیز آواز میں بات کرنا اور تیز آواز میں میوزک (Loud Music)سننے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

      مسافروں کو سہولت بخش سفر کی سروس دینے کی سمت میں ضروری فیصلہ
      ہندوستانی ریلوے نے اپنے مسافرین کو آرام دہ اور سہولت بخش سفر کی سروس دینے کی سمت میں یہ ضروری فیصلہ لیا ہے۔ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر رات کے وقت چین کی نیند سوپائیں، اس لئے ٹرینوں میں تیز آواز میں بات کرنا اور تیز آواز میں میوزک سننے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

      متعلقہ ریلوے اسٹاف سے کرسکتے ہیں ساتھی مسافروں کی شکایت
      اگر ٹرین میں سفر کے دوران کسی مسافر کو ساتھی مسافر کے رویے سے پریشانی ہوتی ہے یا اُس کی نیند میں خلل پڑتا ہے تو وہ ریلوے اسٹاف سے شکایت کرسکتا ہے۔ جس کے بعد متعلقہ ریلوے اسٹاف اس پر غور کر کے ضروری کارروائی کرے گا۔ اگر شکایت کے بعد بھی حل نہیں نکلے گا تو اس پورے معاملے میں متعلقہ ریلوے اسٹاب کو جواب دینا ہوگا۔ خبروں کے مطابق ریلوے وزارت کے سبھی زون کو فوری اثر سے ان نئے رولس پر عمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

      رات 10 بجے کے بعد ٹرینوں میں نہیں جلیں گی لائٹس
      ریلوے کی گائیڈلائنس کے مطابق ٹرین کے سفر کے دوران، مسافر رات 10 بجے کے بعد نہ تو تیز آواز میں بات کرسکتا ہے اور نہ ہی زیادہ آواز میں میوزک سن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، رات 10 بجے کے بعد نائٹ لائٹ چھوڑ کر سبھی لائٹیں بند کرنی ہوں گی۔ گروپ میں سفر کرنے والے لوگ بھی رات ہونے پر آپس میں گپے نہیں لڑاپائیں گے۔

      اس کے علاوہ ٹرین میں ڈیوٹی کرنے والے اسٹاف بھی رات میں خاموشی سے کام کریں گے تا کہ مسافروں کی نیند خراب نہ ہو۔ ریلوے نے حکم دیا ہے کہ ٹرین میں سفر کرنے والے معذور، خواتین اور بزرگ مسافروں کی سہولت دیتے ہوئے انہیں فوری مدد ملنی چاہیے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: