உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلوے بھرتی امتحان میں ہنگامہ پر پی ایم او نے بلائی اہم میٹنگ، بہار اوریوپی میں طلبا کا پُرتشدد احتجاج

    بھیڑ نے گیا جنکشن پر دھاوا بول کر بھبھوا-پٹنہ انٹرسٹی ایکسپریس میں آگ لگا دی۔

    بھیڑ نے گیا جنکشن پر دھاوا بول کر بھبھوا-پٹنہ انٹرسٹی ایکسپریس میں آگ لگا دی۔

    Railway Exam Violence: آر آر بی- این ٹی پی سی امتحان عمل میں طلبہ تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے بہار بند کی حمایت میں، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں نے جمعہ کے روز مظاہرہ کیا اور سڑک پر ٹائر جلائے، ٹرینوں میں خلل ڈالنے کی بھی خبر آئی۔ 

    • Share this:
      نئی دہلی: ریلوے بھرتی بورڈ کے ذریعہ غیر تکنیکی زمروں آر آر بی-این ٹی پی سی کے لئے امتحانات میں مبینہ تضادات کی مخالفت میں بہار اور اترپردیش کے کئی حصوں میں طلبا کے ہنگامے اور پُرتشدد احتجاج کے بعد جمعہ کو اسی موضوع پر وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) میں اہم میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں وزیر ریل سمیت سبھی سینئر افسر موجود رہیں گے۔ جانکاری کے مطابق، 2004 سے اب تک ریلوے میں کتنی بھرتیاں ہوئیں اور اس کا کیا عمل رہا…۔ میٹنگ میں اس کی بھی جانکاری مانگی گئی ہے۔

      دریں اثنا، آر آر بی- این ٹی پی سی امتحان عمل میں طلبہ تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے بہار بند کی حمایت میں، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں نے جمعہ کے روز مظاہرہ کیا اور سڑک پر ٹائر جلائے، ٹرینوں میں خلل ڈالنے کی بھی خبر آئی۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ کے بھکھنا پہاڑی موڑ پر آر جے ڈی کارکنوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے لگا کر مظاہرہ کیا۔

      مظاہرین نے روکی ٹرین، حکومت کے خلاف نعرے بازی

      دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر اکھل بھارتیہ طلبہ یونین (آئیسا) اور بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی آرجے ڈی کے کارکنان نے دہلی جانے والی سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین کو روک دیا۔ مظاہرین ٹرین کو روک کر پٹری پر ہی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے، جنہیں ریل پولیس کے ذریعہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بیگو سرائے میں آرجے ڈی، آئیسا، جاپ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کے ذریعہ قومی شاہراہ 31 پر دھرنا دینے سے نقل وحمل متاثر رہا۔

      ریلوے نے جانچ کے لئے بنائی کمیٹی

      ریلوے ترجمان کے مطابق، کمیٹی پہلے مرحلے کے سی بی ٹی کے نتائج کے ساتھ ساتھ اس کام ورکنگ سسٹم کا تجزیہ کرے گی، جس کی بنیاد پر درخواست کنندگان کا دوسرے دور کے سی بی ٹی کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ تجزیہ کے عمل میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ منتخب درخواست دہندگان متاثر نہ ہوں اور نہ ہی  سی ای این آر آر سی 01/2019 (CEN RRC 01/2019) میں دوسرے مرحلے کے CBT کی شمولیت متاثر ہو۔ ریلوے نے ایک ای میل آئی ڈی بھی جاری کیا ہے، جس کے ذریعے امیدوار اپنی تشویش، تحفظات اور تجاویز کمیٹی کو بتا سکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: