ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستانی ریلوے نے بڑھایا کرایہ ، کہا : کم دوری کی ٹرینوں میں غیرضروری بھیڑ روکنے کیلئے اٹھایا قدم

Train Fare : انڈین ریلوے نے کم دوری کیلئے مسافر کرایہ میں اضافے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دور میں کم دوری کی ٹرینوں میں بلاوجہ سفر کرنے والوں کی بھیڑ کو کم کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ ریلوے نے لوکل ٹرینوں میں کرایہ کو دوگنا تک بڑھادیا ہے۔

  • Share this:
ہندوستانی ریلوے نے بڑھایا کرایہ ، کہا : کم دوری کی ٹرینوں میں غیرضروری بھیڑ روکنے کیلئے اٹھایا قدم
ہندوستانی ریلوے نے بڑھایا کرایہ ، کہا : کم دوری کی ٹرینوں میں غیرضروری بھیڑ روکنے کیلئے اٹھایا قدم

ہندوستانی ریلوے نے کم دوری کی ٹرینوں کا کرایہ بڑھا دیا ہے ۔ تاہم اس پر اپوزیشن کے ہنگامہ کے بعد ریلوے نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دور میں کم دوری کی ٹرینوں میں بلاوجہ سفر کرنے والوں کی بھیڑ کو کم کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ اب لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کیلئے زیادہ کرایہ دینا ہوگا ۔ ریلوے نے لوکل ٹرینوں میں کرایہ کو دوگنا تک بڑھادیا ہے۔ اب مسافروں کو 25 روپے کی جگہ 55 روپے کرایہ دینا ہوگا ۔ وہیں 30 روپے کی جگہ اب 60 روپے کرایہ وصول کیا جائے گا ۔


ہندوستانی ریلوے نے کہا کہ کل تعداد کی صرف تین فیصدی ٹرینوں کیلئے کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ کرایہ میں کئے گئے اس اضافہ کی مار ہر دن 30 ۔ 40 کلو میٹر تک سفر کرنے والے مسافروں پر پڑے گا ۔ بتادیں کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کم دوری کے سفر پر ریلوے کی جانب سے کرایہ میں کئے گئے اس اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا تھا ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کورونا کا قہر آپ کیلئے ، موقع حکومت کیلئے ۔ پٹرول ، ڈیزل ، گیس ، ٹرین کرایہ ۔ متوسط طبقہ کو برا پھنسایا ۔ لوٹ نے توڑی جملوں کی مایا ! دو دن پہلے جب راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا تھا تب ریلوے نے اس کو غلط بتایا تھا ۔


وزیر ریلوے نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے بلکہ کچھ ریاستوں میں حالات پھر سے بگڑ رہے ہیں ۔ کچھ ریاستیں سیکورٹی کے نظریہ سے دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کررہی ہیں ۔ یہی نہیں ، ابھی بھی کئی ریاستیں دوسری ریاستوں کے لوگوں کو سفر کرنے سے منع کررہی ہیں ۔ ان سے کہا جارہا ہے کہ بہت ہی ضروری ہونے پر سفر کریں ۔


بتادیں کہ ریلوے محکمہ اس وقت 1250 میل یا ایکسپریس ٹرینیں چلا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ 5350 سب اربن ٹرینیں اور 326 پیسنجر ٹرینیں ہر دن چلائی جارہی ہیں ۔ ریلوے محکمہ ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے اسپیشل ٹرینیں چلا رہا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 25, 2021 07:58 AM IST