உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi Weather Update: دہلی میں سردی کے ستم کے ساتھ بارش! ٹھنڈ بڑھنے کے ساتھ مزید گرے گا درجہ حرارت، محکمہ موسمیات نے جاری کیا Yellow Alert

    دہلی کے علاقوں میں ہوئی ہلکی بارش۔

    دہلی کے علاقوں میں ہوئی ہلکی بارش۔

    دراصل، IMD کے مطابق، جمعہ کو درجہ حرارت عام سے دو ڈگری کم 19.6 و کم از کم درجہ حراست 7.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں، ہوا میں نمی کی سطح 60 سے 100 فیصدی تک رہی۔ ایسے میں اگر صبح کہر چھایا رہا تو دن میں نکلی دھوپ کی وجہ سے لوگوں کو سردی سے ہلکی راحت ملی۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ملک کی راجدھانی دہلی (Delhi) میں موسم بدل رہا ہے۔ جہاں پر زبردست ٹھنڈ کے درمیان ایک بار پھر بارش (Delhi Weather Update) ہوئی ہے۔ وہیں دہلی -NCR کے کئی علاقوں میں ہلکی بونداباندی بھی ہوئی ہے اور کچھ علاقوں میں تیز بوچھار بھی ہوئی۔ ایسے میں سرد ہواوں کے درمیان ہونے والی اس بارش سے دارالحکومت میں ٹھنڈک اور سردی کے بڑھنے کا اندیشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ اس دوران کل محکمہ موسمیات (IMD)نے یلو الرٹ (Yellow Alert) جاری کرتے ہوے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ بارش ہونے کی وجہ سے آئندہ 2 دنوں تک درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور ٹھنڈ سے معمولی نجات مل سکتی ہے۔

      دراصل، IMD کے مطابق، جمعہ کو درجہ حرارت عام سے دو ڈگری کم 19.6 و کم از کم درجہ حراست 7.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں، ہوا میں نمی کی سطح 60 سے 100 فیصدی تک رہی۔ ایسے میں اگر صبح کہر چھایا رہا تو دن میں نکلی دھوپ کی وجہ سے لوگوں کو سردی سے ہلکی راحت ملی۔ حالانکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ ہفتہ کو آسمان میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بارش کا امکان بھی ہے۔ جہاں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 و کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، بارش کااثر ختم ہوتے ہی تیزی سے کم از کم درجہ حرارت گر کر 7 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔

      دہلی NCR کی ہوا خراب زمرے میں ہوئی درج
      وہیں، جمعہ کو دہلی-NCR کی ہوا بہت زیادہ خراب زمرے میں درج کی گئی۔ ایسے میں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، دہلی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس (AQI) 365 درج کیا گیا۔ وہیں، فرید آباد کا AQI 368، غازی آباد کا 348، گروگرام کا 322، گریٹر نوئیڈا کا 312 اور نوئیڈا کا 343 درج کیا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: