مغربی بنگال میں گرج چمک کے ساتھ ہوئی بارش، بجلی گرنے سے 14 لوگوں کی موت

مغربی بنگال میں گرج چمک کے ساتھ ہوئی بارش، بجلی گرنے سے 14 لوگوں کی موت (علامتی تصویر)

مغربی بنگال میں گرج چمک کے ساتھ ہوئی بارش، بجلی گرنے سے 14 لوگوں کی موت (علامتی تصویر)

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ علی پور میں سب سے زیادہ 79 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائی چلیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • West Bengal, India
  • Share this:
    مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں جمعرات کو گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران بجلی گرنے سے 14 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ پانچ اضلاع میں بجلی گرنے سے 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کئی مقامات پر درمیانی بارش ہوئی ہے۔

    ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پربا بردھمان ضلع میں چار، مرشد آباد اور شمالی 24 پرگنہ اضلاع میں دو دو لوگوں کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہوئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مغربی مدنا پور اور ہاوڑہ دیہی اضلاع سے مزید چھ اموات کی اطلاع ملی ہے۔

    عہدیدار نے کہا کہ مغربی مدنا پور اور ہاوڑہ گرامین سے تین تین لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ عہدیدارنے بتایا کہ متاثرین میں اکثریت کسانوں کی ہے جو کھیتوں میں کام کرنے گئے تھے۔ اس دوران بجلی کی چپیٹ میں آگئے۔

    انہوں نے کہا کہ کولکاتہ، ہاوڑہ، شمالی 24 پرگنہ، پورب بردھمان اور مرشد آباد سمیت جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ علاقائی محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ علی پور میں سب سے زیادہ 79 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائی چلیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    Mobile Addiction In Children: بچوں میں موبائل کا بڑھتا کریز بن رہا بیماری کا باعث، ڈاکٹر احتیاط برتنے کا دے رہے مشورہ

    قبل ازیں،  محکمہ موسمیات نے ملک کی کئی ریاستوں میں اگلے 5 دنوں تک بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق دہلی سے لے کر اتر پردیش اور دیگر کئی ریاستوں میں بارش ہونے کے امکانات ہیں، جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی کم ہوجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    باہوبلی، صنم بے وفا، دل جلے اور فائر گول گپے کھانے ہیں تو آئیں لکھنؤ، 750 فلیور دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ

    محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہلکی بارش ہونے اور بادل چھائے رہنے سے درجہ حرارت کے زیادہ بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اگلے چھ سے سات روز تک ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35-37 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جس کے ساتھ ہی 3 مئی تک روزانہ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: