ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بڑی خبر: رائے پور میں 10 دنوں کا لاک ڈاون،ضلع کی سبھی سرحدوں کو کیا جائے گا سیل

چھتیس گڑھ حکومت نے بڑھتے کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اب سخت اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ اسی ضمن میں اب رائے پور میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ لاک ڈاون 9 اپریل سے 19 اپریل تک لگایا جائے گا۔

  • Share this:
بڑی خبر: رائے پور میں  10 دنوں کا لاک ڈاون،ضلع کی سبھی سرحدوں کو کیا جائے گا سیل
رائے پور میں 10 دنوں کا لاک ڈاون،ضلع کی سبھی سرحدوں کو کیا جائے گا سیل

رائے پور: چھتیس گڑھ حکومت نے بڑھتے کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اب سخت اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ اسی ضمن میں اب رائے پور میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ لاک ڈاون 9 اپریل سے 19 اپریل تک لگایا جائے گا۔ رائے پور کلکٹر نے اس سے متعلق بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ مکمل لاک ڈاون کے دوران ضلع کی سرحدوں کو بھی سیل کر دیا جائے گا۔


کلکٹر کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق، لاک ڈاون کے دوران سبھی شراب کی دوکانیں بند رہیں گی، اس کے ساتھ ہی سبھی سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، بینک بھی بند رہیں گے۔ حالانکہ صنعتوں کو یہ چھوٹ دی گئی ہے کہ اگر لیبر صنعت احاطے کے اندر ہی رہتے ہیں تو ان کو چلایا جاسکتا ہے۔


مندر بھی نہیں کھلیں گے


اس کے ساتھ ہی کوئی بھی مذہبی مقام نہیں کھلیں گے۔ نوراتروں کے دوران بھی مندروں کو بند ہی رکھا جائے گا۔ وہیں لاک ڈاون کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ کی طرف سے سخت کارروائی کرنے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ وہیں اس سے پہلے منگل کو چھتیس گڑھ میں کورونا کے ریکارڈ 9921 نئے مریض ملے تھے جبکہ 53 لوگوں کی موت انفیکشن کے سبب ہوئی تھی۔ سب سے زیادہ مریض اس دوران رائے پور میں ہی ملے تھے۔ وہیں 1552 مریضوں نے کورونا کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔

رائے پور میں منگل تک ریکارڈ 2821 مریض ملے ہیں تو وہیں درگ میں بھی ریکارڈ 1838 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ اسی ضمن میں راج ناند گاوں میں ریکارڈ 940 نئے مریض، بلاس پور میں 545، مہا سمندر میں 468، کوربا میں 294، بالود میں 289، بیمیترا میں 276، دھمتری میں 274، کوردھا میں 267، بلودا بازار میں 242، سرگجا میں 210، کانکیر میں 210 اور جشپور میں 209 نئے مریض ملے تھے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 07, 2021 04:55 PM IST