رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں جسم فروشی کے انٹرنیشنل کنکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ چھتیس گڑھ کے ہائی پروفائل ہوٹل حیات میں چھاپہ ماری کے بعد انٹرنیشنل کنکشن کا پردہ فاش ہوا ہے۔ پولیس نے جسم فروشی میں ملوث ایک خاتون دلال کو گرفتار کیا ہے، جو بنیادی طور پر نیپال کی رہنے والی ہے۔
گرفتار ملزم خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ لمبے وقت سے جسم فروشی کے پروفیشن میں سرگرم ہے۔ پکڑی گئی خاتون ملک بھر میں جسم فروشی کے کام میں لگے مرد دلالوں کو ملکی وغیر ملکی لڑکیاں سپلائی کرتی ہے۔ لڑکیوں کی آن ڈیمانڈ سپلائی کی جاتی ہے۔
دراصل، گزشتہ 24 جولائی کو راجدھانی رائے پور واقع ہوٹل حیات میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔ اس کارروائی میں جسم فروشی میں ملوث 11 خواتین سمیت دلال وپلو چیرڈیا اور پنکج گوئل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 14 عدد موبائل فون اور نقدی 8,000 روپئے برآمد کئے تھے۔ ملزمین کے خلاف دفعہ 3, 4, 5, 7 غیر اخلاقی کاروبار کی روک تھام ایکٹ 1956 (سٹ ایکٹ کو بہتر بنایا گیا) کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی گئی تھی۔
پوچھ گچھ میں انکشافرائے پور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ کرنے پر ملزمین کے ذریعہ اس کاروبار میں ملوث ایک خاتون دلال سے متعلق جانکاری دی گئی۔ ملزمین نے بتایا کہ خاتون دلال رائے پور کے ایک ہوٹل میں ٹھہری ہے۔ اس اِن پُٹ پر پولیس ٹیم کے ذریعہ خاتون دلال کو پکڑا گیا۔ خاتون دلال سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ نیپال نژاد ہے اور موجودہ وقت میں بسنت کنج دہلی میں رہتی ہے۔ وہ جسم فروشی کے کاروبار میں کافی دنوں سے ملوث ہے اور اس کا رائے پور سمیت دیگر ریاستوں کے کئی مرد دلالوں سے رابطہ ہے اور مطالبہ کی بنیاد پر وہ لڑکیاں دستیاب کراتی ہے۔ ہوٹل حیات سے پکڑی گئیں دو لڑکیاں اسی خاتون دلال کے ذریعہ رائے پور بھیجی گئی تھی۔ خاتون دلال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو عدد آئی فون اور نقد رقم ضبط کی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔