உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج ٹھاکرے کی مشکلات میں ہوگا اضافہ؟ پہلے سے ہی جاری ہے غیر ضمانتی وارنٹ، اب کارروائی کی تیاری میں اورنگ آباد پولیس

    راج ٹھاکرے کی مشکلات میں ہوگا اضافہ!

    راج ٹھاکرے کی مشکلات میں ہوگا اضافہ!

    مہاراشٹر کے پولیس سربراہ رجنیش سیٹھ نے منگل کو کہا کہ اورنگ آباد کے پولیس کمشنر مبینہ متنازعہ خطاب کو لے کر مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کریں گے۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر کے پولیس سربراہ رجنیش سیٹھ نے منگل کو کہا کہ اورنگ آباد کے پولیس کمشنر مبینہ متنازعہ خطاب کو لے کر مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کریں گے۔ رجنیش سیٹھ نے صحافیوں سے کہا، ’اورنگ آباد کے پولیس کمشنر کے خطاب کی جانچ کر رہے ہیں۔ وہ ضروری قانونی کارروائی کریں گے‘۔

      راج ٹھاکرے نے دو دن پہلے اورنگ آباد میں ایک ریلی میں 4 مئی سے مساجد پر لگے لاوڈ اسپیکر کو بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ مہاراشٹر ڈی جی پی نے منگل کو ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل سے ملاقات کی اور دونوں نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

      واضح رہے کہ ریاست کے مراٹھ واڑہ علاقے کے اورنگ آباد میں ایک ریلی میں راج ٹھاکرے نے کہا تھا کہ وہ مسجدوں سے لاوڈ اسپیکر ہٹانے کے لئے 3 مئی کے ڈیڈ لائن پر قائم ہیں اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو تمام ہندوؤں کو چاہئے کہ وہ ان مذہبی مقامات کے باہر ہنومان چالیسا بجنی چاہئے۔ مہاراشٹر کے ڈی جی پی رجنیش سیٹھ نے کہا، ’مہاراشٹر پولیس لا اینڈ آرڈر سے جڑی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے میں اہل ہے۔ ریاست میں ایس آر پی ایف (ریاستی ریزرو پولیس اہلکار) اور ہوم گارڈ تعینات کئے گئے ہیں۔ میں سبھی سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کرتا ہوں‘۔

      سال 2008 کے ایک معاملے میں راج ٹھاکرے پر ہوسکتی ہے کارروائی

      دوسری جانب، 2008 کے ایک معاملے میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے سر پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ راج ٹھاکرے کے خلاف شرالا کی مجسٹریٹ کورٹ نے گزشتہ 6 اپریل کو 2008 کے ایک معاملے کے تعلقات میں آئی پی سی کی دفعہ 143، 109، 117، 7 اور بامبے پولیس ایکٹ کے 135 کے تحت غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ مجسٹریٹ کورٹ نے ممبئی پولیس کمشنر کو اس پر کارروائی کرتے ہوئے ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

      حالانکہ، ممبئی پولیس نے ابھی تک عدالت کے اس فیصلے پر عمل نہیں کیا ہے۔ شرالا کی مجسٹریٹ کورٹ نے ممبئی پولیس سے پوچھا ہے کہ 6 اپریل کو وارنٹ جاری ہونے کے بعد بھی راج ٹھاکرے کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: