اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریلی سے پہلے راج ٹھاکرے کو پولیس کی وارننگ- تقریر سےکسی طبقے کی توہین نہ ہو

    Raj Thackeray Rally: پولیس نے یہ بھی کہا کہ ریلی کی جگہ کی گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسے میں آنے والوں کی تعداد کو محدود رکھا جائے۔ ساتھ ہی شور شرابے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔

    • Share this:
      پنے: مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے آج پنے میں ریلی کریں گے۔ راج ٹھاکرے کی اس ریلی سے پہلے پولیس نے کئی احکامات جاری کئے ہیں۔ سورگیٹ پولیس تھانے کی طرف سے جاری کی گئی گائیڈ لائنس کے مطابق، راج ٹھاکرے سے کہا گیا ہے کہ تقریر کے دوران وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی طبقے کی توہین نہ ہو۔ ساتھ ہی لوگوں میں ناراضگی نہیں پیدا ہونی چاہئے۔

      واضح رہے کہ راج ٹھاکرے گزشتہ ایک ماہ سے اذان اور لاوڈ اسپیکر کو لے کر مسلسل سرخیوں میں رہے ہیں۔ ان کے کارکنان نے کئی مقامات پر رمضان کے دوران لاوڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا بجوائے تھے۔

      پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، ’ایم این ایس کی ریلی کے آرگنائزروں کے ذریعہ ان گائیڈ لائن پر عمل کیا جانا چاہئے۔ ریلی میں شرکت کرنے والے مقررین کو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہئے، جس سے کسی بھی برادری کی توہین ہو یا مذاہب کے درمیان کشیدگی پیدا ہو۔ ریلی میں حصہ لینے والے شہریوں کو ضبط نفس پر عمل کرنا چاہئے۔ آرگنائزروں کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ریلی میں حصہ لینے والے لوگ ’جارحانہ نعرے نہ لگائیں‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ کا ایک اور ویڈیو وائرل، ہندو فریق کا دعویٰ- یہ تو مندر کا ثبوت

      ’ہتھیار لے کر نہ آئیں‘

      نیوز ایجنسی پی ٹی آئی-بھاشا کے مطابق، پولیس نے یہ بھی کہا کہ ریلی کی جگہ کی صلاحیت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریلی میں آنے والے لوگوں کی تعداد کو محدود کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی شور شرابے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ اصولوں پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔ پولیس کے خط میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص یہاں گنیش کلا کریڑا منچ میں ہونے والی اس ریلی میں ہتھیار نیہں لے جائے گا۔

      ریلی میں 10000 سے زیادہ لوگ!

      پنے کے گنیش کلا کریڑا منچ پر پولیس کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے۔ پنے ایم این ایس کے صدر سائی ناتھ بابر نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ریلی میں 10,000-15,000 لوگوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ اس دوران راج ٹھاکرے اپنی ایودھیا یاترا سمیت کئی موضوعات پر بات کریں گے۔ راج ٹھاکرے نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ 5 جون کا ان کا ایودھیا کا دورہ فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ پنے میں اپنی ریلی میں اس کی تفصیل شیئر کریں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: