اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’اگر ہندو معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں تو۔۔‘پاکستان زندہ باد کے نعرے پر راج ٹھاکرے نے دی دھمکی

    ’اگر ہندو معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں تو۔۔‘پاکستان زندہ باد کے نعرے پر راج ٹھاکرے نے دی دھمکی

    ’اگر ہندو معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں تو۔۔‘پاکستان زندہ باد کے نعرے پر راج ٹھاکرے نے دی دھمکی

    اگر ہمارے پونے شہر میں ’پاکستان زندہ باد‘، اللہ اکبر جیسے نعرے لگانے والے ہیں، تو ہمارے ملک کے ہندو چپ نہیں رہنے والے ہیں۔ بلکہ بہتر ہے کہ ملک مخالف عناصر کی اس بیماری کو فوری ختم کردیا جائے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | Aurangabad
    • Share this:
      مہاراشٹر کے پونے میں پی ایف آئی (PFI) کے کچھ حامیوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے بعد سے سیاست تیز ہوگئی ہے۔ اس معاملے میں اب مہاراشٹر نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے بھی کود پڑے ہیں۔ انہوں نے ملزمین کو کھلی وارننگ دی اور کہا کہ سنبھل جاو نہیں تو اگر ہندو اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو تہوار کے دوران بدامنی پھیل جائے گی۔ اگر ہم طئے کر لیں تو تم بدمعاشوں کا انجام کیا ہوگا یہ سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سب بولنے کے لئے مت اکساو۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان ملک مخالف سرگرمیوں کو فوری فوری ختم کرنا بہتر ہوگا۔

      آپ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں تو ہندو چپ نہیں رہنے والے: راج ٹھاکرے
      ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہمارے پونے شہر میں ’پاکستان زندہ باد‘، اللہ اکبر جیسے نعرے لگانے والے ہیں، تو ہمارے ملک کے ہندو چپ نہیں رہنے والے ہیں۔ بلکہ بہتر ہے کہ ملک مخالف عناصر کی اس بیماری کو فوری ختم کردیا جائے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اسدالدین اویسی کاKCRسے مطالبہ،’مسلمانوں کا کوٹہ8 سے 12 فیصد بڑھائیں‘

      یہ بھی پڑھیں:
      دوا لانے گئی لڑکی سے اجتماعی آبروریزی، بے ہوش ہونے پر جنگل میں منچلے ہوگئے فرار

      اپنا مذہب لو اور پاکستان چلے جاو: راج ٹھاکرے
      مبینہ طور پر نعرے لگانے والوں کے لئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ اگر ان کی ذہنیت ایسی ہے، تو اپنا مذہب لیں اور پاکستان چلے جائیں۔ ہمارے ملک میں اس طرح کے ڈرامے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میں مرکز اور ریاست کے وزرائے داخلہ سے ایسی تنظیموں کے خلاف کڑی کارروائی کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ اگر نہیں، تو ہمارے ملک کے ہندو چپ نہیں رہیں گے۔ آے کیا ہوسکتا ہے، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: