نئی دہلی: مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کی وارننگ کے بعد مہاراشٹر پولیس الرٹ پر آگئی ہے۔ اس نے اپنے سبھی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ اور تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ مہاراشٹر کے ڈی جی پی رجنیش سیٹھ نے این ڈی ٹی وی کو یہ جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر پولیس پوری طرح سے الرٹ ہے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے الفاظ کی جانچ کی جارہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
30 ہزار ہوم گارڈ تعیناترجنیش سیٹھ نے کہا، پولیس لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے، جو بھی لا اینڈ آرڈر کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ رجنیش سیٹھ راج ٹھاکرے کی 3 تاریخ کے ڈیڈلائن پر بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس الرٹ اور ریڈی موڈ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس کسی بھی طرح سے قانون اور لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔راج ٹھاکرے کی مشکلات میں ہوگا اضافہ؟ پہلے سے ہی جاری ہے غیر ضمانتی وارنٹرجنیش سیٹھ نے کہا، لا اینڈ آرڈر کو بنائے رکھنے کے لئے پولیس ذمہ دار ہوں گی اور کسی کو قانون کو اپنے ہاتھ میں نہین لینے دیا جائے گا۔ رجنیش سیٹھ نے سبھی لوگوں سے امن کی اپیل کی۔ چونکہ سبھی پولیس اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، اس لئے ان کی چھٹی کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، اسٹیٹ ریزرو فورس کی 87 کمپنیوں اور ہوم گارڈ کے 30 ہزار جوانوں کو ریاست میں تعینات کیا گیا ہے۔
قانونی کارروائی پر غور کر رہی پولیسراج ٹھاکرے نے یکم مئی کو اورنگ آباد میں ایک ریلی کو خطاب کیا تھا۔ اس ریلی میں انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 3 مئی تک مسجدں سے لاوڈ اسپیکر کو نہیں ہٹایا گیا تو ہمارے آدمی جو کچھ بھی کریں گے، اس کے لئے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ 4 مئی کو کیا ہوگا۔ راج ٹھاکرے نے اورنگ آباد کی ریلی میں کہا تھا کہ اگر یہ لوگ پیار سے نہیں سمجھیں گے تو ہم انہیں مہاراشٹر کی طاقت دکھائیں گے۔ ریاستی پولیس سربراہ کے احکامات کے بعد اس الفاظ کو اشتعال انگیز خطاب میں اگر کچھ قابل اعتراض پایا جاتا ہے تو پولیس قانونی کارروائی پر غور کرسکتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔