ملک بھر میں رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، شب معراج 18 فروری کو ہوگی
ملک بھر میں رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، شب معراج 18 فروری کو ہوگی ۔ علامتی تصویر ۔ انٹرنیٹ ۔
Rajab ul Murajjab Moon: رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد (دکن) کی کے مطابق ماہ رجب المرجب کا اتوار کو چاند نظر نہیں آیا ۔ کل یعنی پیر کو 30 جمادی الثانی ہے اور یکم رجب المرجب 24 جنوری 2023 بروز منگل ہوگا ۔ نیز شب معراج بروز ہفتہ 18 فبروری 2023 کو ہوگی ۔
نئی دہلی : ہندوستان میں اتوار کو رجب المرجب کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ تاہم چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ اس بات کا اعلان حیدرآباد کی رویت ہلال کمیٹی نے کیا ہے ۔ اتوار کو چاند نظر نہیں آنے کے بعد اب شب معراج ہفتہ 18 فروری کو ہوگی ۔ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ رجب المرجب کا اتوار کو چاند نظر نہیں آیا ۔ کل یعنی پیر کو 30 جمادی الثانی ہے اور یکم رجب المرجب 24 جنوری 2023 بروز منگل ہوگا ۔ نیز شب معراج بروز ہفتہ 18 فبروری 2023 کو ہوگی ۔
مرکی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن کی ایک پریس ریلیز کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ مولانا سید محمد قبول بادشادہ الشطاری قادری کی نگرانی میں منعقد ہوئی ۔ پریس ریلیز کے مطابق شہر میں مطلع صاف تھا ، مگر چاند نظر نہیں آیا ۔ نیز ملک کے بیشتر مقامات بشمول گلبرگہ شریف، دہلی، پٹنہ، لکھنو، گجرات، کانپور، ناندیڑ، بنگلور، ممبئی ، اورنگ آباد وغیرہ میں چاند نظر نہیں آیا ، جس کے بعد کمیٹی نے یہ اعلان کیا ۔ وہیں دوسری طرف پڑوسی ملک پاکستان میں بھی رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی یکم رجب المرجب 24 جنوری بروز منگل کو ہوگی۔ اس بات کا اعلان پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا ہے ۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ تاہم پاکستان کے کسی بھی مقام سے رجب کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد کمیٹی نے یہ اعلان کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔