உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rajasthan:ٹرک-ٹریکٹر ٹرالی میں زبردست تصادم، پانچ کی موت، 25زخمی،وزیراعظم مودی نے ظاہر کیا دُکھ

    راجستھان میں پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ۔

    راجستھان میں پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ۔

    وزیر اعظم نے کہا، "پالی، راجستھان میں حادثہ دل کو دہلا دینے والا ہے۔ میری تعزیت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔"

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan | Pali | Ajmer | Delhi | Jaipur
    • Share this:
      Rajasthan:راجستھان کے پالی ضلع کے سمر پور تھانہ علاقے میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ یہاں ایک بے قابو ٹرک کی ٹریکٹر ٹرالی سے زبردست ٹکرہوگئی ہے۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 مرد و خواتین زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔

      بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ضلع کے سمر پور پالڈی تھانے کے درمیان قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گجرات کے امباجی سے رام دیورا کے درشن کے لیے عقیدت مند ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہو رہے تھے۔.

      جانکاری کے مطابق، پالی کے ضلع کلکٹر نامت مہتا اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر گگندیپ سنگلا نے حادثات کو روکنے کے لیے مختلف گاڑیوں کی رفتار طے کی تھی۔ لیکن شاید اسپیڈ سیٹ کی ہدایات پر عمل کرنے اور جانچنے کا کوئی ذمہ دار نظر نہیں آیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

      پی ایم مودی نے ظاہر کیا دُکھ
      وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔


      یہ بھی پڑھیں:

      Janmashtami 2022: مسلمانوں کا خاص تحفہ، مسلم طلبا نے خون دے کر بچائی ہندو بھائیوں کی جان

      یہ بھی پڑھیں:
      Earthquake News :لکھنو سمیت کئی جگہ زلزلے کے جھٹکے، ری ایکٹر پیمانے پر 5.2 رہی شدت

      وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا، "پالی، راجستھان میں حادثہ دل کو دہلا دینے والا ہے۔ میری تعزیت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔"
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: