ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بیٹے کی خواہش میں سسرال والوں نے خاتون کو دیور کو سونپا ، مخالفت کرنے پر دی یہ بھیانک سزا

بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو مہم میں پورے ملک میں اپنا لوہا منواچکے جھنجھنو سے ایک رونگٹے کھڑے کردینے والا اور شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

  • Share this:
بیٹے کی خواہش میں سسرال والوں نے خاتون کو دیور کو سونپا ، مخالفت کرنے پر دی یہ بھیانک سزا
بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو مہم میں پورے ملک میں اپنا لوہا منواچکے جھنجھنو سے ایک رونگٹے کھڑے کردینے والا اور شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو مہم میں پورے ملک میں اپنا لوہا منواچکے جھنجھنو سے ایک رونگٹے کھڑے کردینے والا اور شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک شادی شدہ خاتون کو تین بیٹیوں کی ماں ہونے کے جرم کی سزا اتنی سنگین بھگتنی پڑی کہ گھر والوں نے بیٹے کی چاہت میں اس کو کنبہ کے ہی ایک دوسرے مرد کو سونپ دیا ۔


پیپلی چوک میں رہنے والی شادی شدہ خاتون کے ساتھ دو دن پہلے اتنی مار پیٹ کی گئی کہ اب اس کا علاج جے پور میں ایک اسپتال میں چل رہا ہے ۔ شادی شادہ خاتون کے مطابق اس کی تین بیٹیاں ہیں ۔ کنبہ کے لوگ ابھی بھی بیٹے کے خواہشمند ہیں ، اس لئے وہ گزشتہ تین مہینوں سے دباو بنا رہے ہیں ۔ متاثرہ نے کہا کہ شوہر چاہتا ہے کہ وہ چچا زاد دیور کے ساتھ بیٹا پیدا کرے ۔ متاثرہ کے مطابق اس نے اس بات کی مخالفت کی تو اس کی جم کر پٹائی کی گئی ۔


متاثرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ دو دنوں پہلے ان کی بیٹی کی کافی پٹائی کی گئی تھی ۔ اس کے بعد سسرال والوں نے خفیہ طور پر چڑاوا میں اس کا علاج کروایا اور اس کو گھر لے گئے ، لیکن انہیں اطلاع ملی کہ علاج کے بعد بھی اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے ، جس کے بعد جب مائیکہ کے لوگ وہاں پہنچے تو متاثرہ نے آپ بیتی سنائی ۔ اہل خانہ اس کو جھنجھنو کے بی ڈی کے اسپتال لے کر پہنچے ، لیکن حالت اتنی زیادہ سنگین تھی کہ ڈاکٹروں نے اس کو جے پور منتقل کردیا ۔


اس معاملہ میں اہل خانہ نے چڑاوا تھانہ میں سسرال والوں کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ، لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ پولیس صرف جانچ کی بات کہہ رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے چچا زاد دیور کے خلاف متاثرہ کی آبروریزی کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ سسرال والوں کے خلاف مار پیٹ کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے ۔
First published: Dec 05, 2019 11:35 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres