پاکستانی خاتون ایجنٹ ویڈیو کال کرکے دکھاتی تھی فحش ڈانس ، ہنی ٹریپ میں پھنسا فوج کا جوان گرفتار

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ فوج سے وابستہ معلومات شیئر کرنے کے الزام فوج کے جوان وچتربیہرا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

Nov 07, 2019 06:07 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 06:07 PM IST
پاکستانی خاتون ایجنٹ ویڈیو کال کرکے دکھاتی تھی فحش ڈانس ، ہنی ٹریپ میں پھنسا فوج کا جوان گرفتار

پاکستانی ایجنٹ ویڈیو کال کرکے دکھاتی تھی فحش ڈانس ، ہنی ٹریپ میں پھنسا فوج کا جوان گرفتار ۔ علامتی تصویر

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ فوج سے وابستہ معلومات شیئر کرنے کے الزام فوج کے جوان وچتربیہرا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ تاہم ہنی ٹریپ کے اس معاملہ میں وچتر بیہرا کے ساتھ حراست میں لئے گئے فوج کے لانس نائک روی شرما کو خفیہ ایجنسیوں نے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ۔ فوج کے ان دونوں جوانوں کو منگل کو جودھپور ریلوے اسٹیشن سے خفیہ ایجنسیوں نے حراست میں لیا تھا ۔ اس معاملہ میں روی شرما کے رول کی تصدیق نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں چھوڑ دیا گیا جبکہ پوچھ گچھ کے بعد وچتر بیہرا کو گرفتار کرلیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی خاتون ایجنٹ نے گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے فوجی جوان کو اپنی جال میں پھنسا رکھا تھا ۔ وہ ویڈیو کال کرکے جوان کو فحش ڈانس دکھاتی تھی ۔ ساتھ ہی ملزم جوان سے معلومات حاصل کرنے کے عوض میں اس کے بینک اکاونٹ میں رقم بھی جمع کراتی تھی ۔ ابتدائی جانچ میں فیس بک اور وہاٹس ایپ کے ذریعہ اہم جانکاریاں پاکستان کو بھیجنا سامنے آیا ہے ۔

Loading...

بتادیں کہ اس سال جنوری میں بھی ایسے ہی ہنی ٹریپ کے ایک معاملہ میں سومویر نام کے جوان کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ پوکرن میں فوج کی سرگرمیوں کی اطلاع آئی ایس آئی کو دینے کا ملزم سومویر بھی پاکستانی خاتون ایجنٹ کے جھانسے میں آگیا تھا ۔ وہ بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ خاتون ایجنٹ کے رابطہ میں آیا تھا ۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com