ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان میں کورونا کے خطرے کے پیش نظر مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر پابندی

راجستھان میں عالمی وا کورونا کے خطرے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے مذہبی انقعاد اور بھیڑ والے دیگر پروگراموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سہ سطحی عوامی نظم و ضبط کے رہنما خطوط پانچ کے تحت محکمہ داخلہ نے جمعہ کی دیر رات اس سلسلے میں نئے رہنما خطوط جاری کئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 17, 2021 10:14 AM IST
  • Share this:
راجستھان میں کورونا کے خطرے کے پیش نظر مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر پابندی
راجستھان میں کورونا کے خطرے کے پیش نظر مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر پابندی

جے پور: راجستھان میں عالمی وا کورونا کے خطرے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے مذہبی انقعاد اور بھیڑ والے دیگر پروگراموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سہ سطحی عوامی نظم و ضبط کے رہنما خطوط پانچ کے تحت محکمہ داخلہ نے جمعہ کی دیر رات اس سلسلے میں نئے رہنما خطوط جاری کئے۔


نئے رہنما خطوط کے مطابق، ساون میں ہونے والی کاوڑ یاترا کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ 21 جولائی کو مسجدوں میں عیدالاضحی نماز اورعوامی عبادت پر بھی پابندی ہوگی۔ مشہور مذہبی میلوں کے انعقاد بھی نہیں کئے جائیں گے۔ اسی طرح جین مذہب کے چاترماس کے دوران بھیڑ والے مذہبی پروگراموں پر پابندی رہے گی۔ نئے رہنما خطوط کے مطابق سوئمنگ پول بھی بند رہیں گے۔




اس کے علاوہ عوامی پارک اور باغات صبح 5 بجے سے شام 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔ جن لوگوں کو ویکسین کی ایک خوراک لگ گئی ہے، وہ شام 4 سے 8 بجے تک بھی پارک جاسکیں گے اور جن کو ٹیکہ نہیں لگا ہے انہیں شام کے وقت پارک میں گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 17, 2021 10:12 AM IST