உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان میں انتہائی شرمناک ویڈیو وائرل ، تین نوجوانوں نے نالغ لڑکی کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت ، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

    پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔

    پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔

    راجستھان میں باراں ضلع کے بتائے جارہے تین نوجوانوں نے ایک نابالغ لڑکی کو مبینہ طور سے 100 روپے کی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ بعد میں نوجوانوں نے نابالغ لڑکی کےساتھ سبھی حدیں پار کردیں ۔

    • Share this:
      راجستھان کے سروہی ضلع میں نوجوان کو زبردستی شراب پلائے جانے کا ویڈیو وائرل ہونے ے بعد اب ایک اور شرمناک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ باراں ضلع کے بتائے جارہے تین نوجوانوں نے ایک نابالغ لڑکی کو مبینہ طور سے 100 روپے کی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ بعد میں نوجوانوں نے نابالغ کےساتھ سبھی حدیں پار کرتے ہوئے اس کے کپڑے نکلواکر پیسے تلاش کئے اور مار پیٹ بھی کی ۔ پولیس نے اس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمین میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دیگر ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے ۔

      سوشل میڈیا پر وائرل ہوا یہ ویڈیو جھنجھور دینے والا ہے ۔ ویڈیو باراں ضلع کے مانگرول تحصیل کے علاقہ کا پیر کا بتایا جارہا ہے ۔ اس ویڈیو میں چوری کرتے پکڑی گئی نابالغ لڑکی کے ساتھ جو بدسلوکی ہوئی ہے ، اس میں نوجوانوں نے فحاشی کی سبھی حدیں پار کردی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکی نے جس نوجوان کے پیسے چوری کئے تھے ، اس نے اس کے کپڑے نکلوا کر پیسے کی تلاشی کی ہے ۔ یہ بات ویڈیو بنانے والا خود بول رہا ہے ۔ اس کے ساتھ دو دیگر نوجوان بھی تھے ۔

      اس کے ساتھ ہی اس کو عریان کرکے گاوں میں گھمانے کی بات بھی کہہ رہا ہے ۔ اس دوران لڑکی ہاتھ جوڑتی رہی اور رحم کی بھیک مانگتی رہی ۔ اس نے چوری کی بات بھی قبول کرلی اور وہ ویڈیو میں پہلے چوری کئے پیسے لوٹانے کی بات بھی کہہ رہی ہے ۔ لڑکی بار بار ویڈیو نہیں بنانے کی بات بھی بول رہی ہے ، لیکن نوجوان کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوا ۔ اس کے بعد یہ ویڈیو وائرل کردیا گیا ۔

      ایک گرفتار ، دو فرار

      دیر رات ویڈیو سامنے آنے کے بعد بہبود اطفال کمیٹی کے رکن شیلیش مہتا نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمین کو فورا گرفتار کرنے کی ہدایت دی ۔ منگرول تھانہ پولیس اس کے بعد حرکت میں آئی اور تین نوجوانوں کو نامزد کرکے ملزم مہاویر گرجر کو گرفتار کرلیا ۔ دو دیگر ملزم نوجوان ابھی فرار ہیں ۔ پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: