Jaipur Blast Case: ہائی کورٹ نے ملزمین کو کیا بری، ٹرائل کورٹ نے سنائی تھی پھانسی کی سزا
Jaipur Blast Case: ہائی کورٹ نے ملزمین کو کیا بری، ٹرائل کورٹ نے سنائی تھی پھانسی کی سزا ۔ علامتی تصویر ۔
Jaipur Bomb Blast Case: راجستھان ہائی کورٹ کی جے پور بینچ نے بدھ کے روز جے پور دھماکہ کیس میں 28 درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان چار ملزموں کو باعزت بری کر دیا، جنہیں چار سال قبل ٹرائل کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی۔
جے پور: راجستھان ہائی کورٹ کی جے پور بینچ نے بدھ کے روز جے پور دھماکہ کیس میں 28 درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان چار ملزموں کو باعزت بری کر دیا، جنہیں چار سال قبل ٹرائل کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی۔ بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت میں پیش کئے گئے شواہد نہ تو ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور نہ ہی شواہد کے درمیان کوئی ربط نظر آرہا ہے۔ عدالت نے اس کیس میں جانچ ایجنسی اور تفتیشی افسران پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان حکومت سے بھی اے ٹی ایس اور ذمہ دار تفتیشی افسران کے خلاف جانچ اور کارروائی کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 13 مئی 2008 کو جے پور کی چاردیواری میں 8 سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں ٹفن بم استعمال کئے گئے۔ اس کو سائیکل پر لگایا گیا تھا۔ ان دھماکوں میں 71 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس کے بعد تقریباً 16 سال سے اس کیس کی سماعت الگ الگ عدالتوں میں مسلسل جاری رہی ہے۔ سال 2019 میں جے پور کی نچلی عدالت نے اس کیس میں سیف، سیف الرحمان، سلمان اور سرور اعظمی کو موت کی سزا سنائی تھی، جب کہ ایک ملزم شہباز کو بری کر دیا تھا۔
گزشتہ ایک سال میں اگر دیکھا جائے تو اس اہم معاملہ میں 28 الگ الگ عرضیوں پر راجستھان ہائی کورٹ کی بینچ میں لگاتار 48 دنوں تک سماعت ہوئی تھی ۔ اس میں روزانہ تقریبا چار چار گھنٹے معاملہ میں بحث ہوئی تھی ۔ اس طویل سماعت اور بحث کے بعد فیصلہ کو محفوظ رکھ لیا گیا تھا ۔
بدھ کو جسٹس پنکج بھنڈاری اور جسٹس سمیر جین کی بینچ نے معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے پورے جانچ عمل پر کئی سنگین سوالات کھڑے کئے ۔ عدالت کے فیصلہ میں چاروں ملزمین کو نہ صرف باعزت بری کردیا گیا بلکہ ذمہ دار تفتیشی افسران کے خلاف بھی جانچ کرنے کیلئے چیف سکریٹری کو کہا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔