اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Rajasthan Cabinet Expansion: راجستھان میں نافذ ہوا پنجاب فارمولہ- سچن پائلٹ نے کہا- اس بار 4 دلتوں کو ملی کابینہ میں جگہ

    Rajasthan Cabinet Expansion: راجستھان میں اشوک گہلوت حکومت (Ashok Gehlot Government) کی نئی ٹیم آج شام کو راج بھون میں حلف لے گی۔ ریاست کی کانگریس حکومت آئندہ ماہ اپنی مدت کار کے تین سال پورے کرنے جا رہی ہے اور کابینہ میں یہ پہلا ردوبدل ہے۔ کابینہ ردوبدل میں سچن پائلٹ (Sachi Piolot) گروپ کو بھی ذمہ داری دی جائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس لیڈر سچن پائلٹ (Sachin Pilot) نے کہا ہے کہ راجستھان حکومت کی نئی کابینہ (Rajasthan Cabinet Expansion) میں 4 دلت وزرا کو جگہ دی گئی ہے۔ سچن پائلٹ کے مطابق، لمبے وقت سے یہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ لمبے انتظار کے بعد آخرکار راجستھان میں کابینہ کی آج توسیع کی جائے گی۔ اشوک گہلوت کی قیادت والے کابینہ (Ashok Gehlot Government) میں ردوبدل کے تحت 15 اراکین اسمبلی کو حلف دلایا جائے گا۔ اس میں 11 کابینی اور چار ریاستی وزرا ہوں گے۔ اس کے علاوہ پہلے کے تین وزرا کو ترقی دی جا رہی ہے۔

      گہلوت کابینہ اس طرح عوام میں دیا گیا پیغام

      سچن پائلٹ کے مطابق، کابینہ میں آدیواسیوں کی نمائندگی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ضروری قدم تھا، جسے کانگریس اور ریاستی حکومت نے آگے بڑھایا ہے۔ سچن پائلٹ نے مزید کہا، ’نئی کابینہ میں 4 دلت وزرا کو شامل کرنے کا ایک پیغام یہ ہے کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی، ریاستی حکومت اور پارٹی دلتوں، پسماندہ طبقات اور غریبوں کے لئے نمائندگی چاہتی ہے۔ لمبے وقت سے ہماری حکومت میں دلت نمائندگی نہیں تھی، اب اس کی بھرپائی ہوگئی ہے اور انہیں اچھی تعداد میں شامل کیا گیا ہے۔

      کابینہ میں کیا ہے ردوبدل کا مطلب؟

      ریاست کی اشوک گہلوت کی قیادت والی کانگریس حکومت آئندہ اپنی مدت کے تین سال مکمل کرنے جا رہی ہے اور کابینہ میں یہ پہلا ردوبدل ہے۔ اس تبدیلی کو پارٹی اعلیٰ کمان کے ذریعہ علاقائی، ذات پات سے متعلق توازن کے ساتھ ساتھ سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ خیمے کو سادھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست میں 2023 کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے اس تشکیل نو کے ذریعہ علاقائی اور ذات پات پر مبنی توازن بھی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      راجستھان میں گہلوت کابینہ کی تشکیل نو سے پہلے سبھی وزرا نے دیا استعفی

      جن تین وزرا کو ریاستی وزیر سے کابینی وزیر بنایا گیا ہے، وہ درج فہرست ذات سے ہیں۔ نئے کابینی وزرا میں چار درج فہرست ہیں، تین شیڈول کاسٹ سے ہیں۔ اب گہلوت کابینہ میں تین خاتون وزیر ہوں گی۔ گہلوت کابینہ میں ان نئے وزرا کے آنے سے بیشتر 30 وزرا کا کوٹہ مکمل ہوجائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ کابینہ پھیر بدل کا عمل مکمل ہونے کے بعد 15 اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سکریٹری اور سات کو وزیراعلیٰ کا مشیر نامزد کیا جائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: