راجستھان: اثاثہ ہیں سچن پائلٹ، راہل گاندھی کی بات پر وزیراعلی اشوک گہلوت نے دیا یہ جواب
راجستھان: اثاثہ ہیں سچن پائلٹ، راہل گاندھی کی بات پر وزیراعلی اشوک گہلوت نے دیا یہ جواب (File Photo)
Ashok Gehlot Sachin Pilot Controversy: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کو پارٹی کا اثاثہ بتانے کے ایک دن بعد راجستھان کے وزیراعلی نے منگل کو کہا کہ پارٹی کے سابق صدر کے بیان کے بعد کچھ بھی کہنے کی گنجائش نہیں ہے ۔
جے پور: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کو پارٹی کا اثاثہ بتانے کے ایک دن بعد راجستھان کے وزیراعلی نے منگل کو کہا کہ پارٹی کے سابق صدر کے بیان کے بعد کچھ بھی کہنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ کانگریس کے سابق صدر کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر گہلوت نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ راہل گاندھی ہم سب کے لیڈر ہیں اور جب انہوں نے کہا کہ ہے کہ اثاثہ ہیں تو پھر ہیں ، اب گفتگو کس بات کی ؟
راجستھان کے وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری پارٹی کی سب سے بڑی خوبی یہی رہی ہے ۔ آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد میں جو نمبر ایک لیڈر ہوتا ہے، ان کے ڈسپلن میں پارٹی چلتی ہے ۔ ہمارے یہاں راہل گاندھی کے بیان کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہتی ہے ۔ گہلوت نے کہا کہ جب راہل گاندھی نے کہہ دیا ہے کہ اثاثہ ہیں تو اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن ایسیٹس ہے ۔ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان اقتدار کی کھینچ تان کے درمیان راہل گاندھی نے پیر کو اندور میں کہا تھا کہ دونوں لیڈران پارٹی کیلئے اثاثہ ہیں ۔ گہلوت نے کہا کہ سبھی لیڈر ایک ساتھ مل کر ریاست میں بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنائیں گے ۔ بھارت جوڑو یاترا کو لے کر پارٹی کے وار روم میں یہاں میٹنگ ہوئی، جس میں سچن پائلٹ بھی پہنچے ۔ میٹنگ کی شروعات میں گہلوت اور پائلٹ دونوں نے وار روم میں ایک دوسرے کا خیرمقدم کیا ۔
میٹنگ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور دیگر لیڈران موجود تھے ۔ بتادیں کہ جمعرات کو ایک ٹی وی چینل کو دئے انٹرویو میں گہلوت نے کہا تھا کہ پائلٹ ایک 'غدار' ہیں ، جو ان کی جگہ نہیں لے سکتے، کیونکہ انہوں نے 2020 میں کانگریس کے خلاف بغاوت کی تھی اور ریاستی سرکار کو گرانے کی کوشش کی تھی ۔
گہلوت کے اس بیان پر سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے بھی تیکھا رد عمل ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اس طرح 'کیچڑ اچھالنے' سے مدد نہیں ملے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔