اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجستھان: وسندھرا راجے کے بہانے اشوک گہلوت پر نشانہ، سچن پائلٹ نے پھر یاد دلایا 'عوام سے کیا وعدہ'

    راجستھان: وسندھرا راجے کے بہانے اشوک گہلوت پر نشانہ، سچن پائلٹ نے پھر یاد دلایا 'عوام سے کیا وعدہ'  (File Photo)

    راجستھان: وسندھرا راجے کے بہانے اشوک گہلوت پر نشانہ، سچن پائلٹ نے پھر یاد دلایا 'عوام سے کیا وعدہ' (File Photo)

    Rajasthan News: سچن پائلٹ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ہونے والے گھپلوں کی جانچ ہونی چاہئے۔ للت مودی سمیت جو لوگ کرپشن میں ملوث تھے، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ ہم 2018 میں ان ایشوز کو اٹھا کر اقتدار میں آئے تھے، آئندہ انتخابات میں عوام کو کیا جواب دیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan | Jaipur
    • Share this:
      جے پور: راجستھان میں اقتدار کی کھینچ تان کا سلسلہ جاری ہے۔ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان اختلافات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ کبھی وزیر اعلیٰ پائلٹ کو نشانہ بناتے ہیں تو کبھی سچن بھی گہلوت پر جوابی وار کرتے نظر آتے ہیں۔ جے پور لٹریچر فیسٹیول میں پہنچے سچن پائلٹ نے جب میڈیا سے خطاب کیا تو انہوں نے ایک بار پھر سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کے بہانے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ہونے والے گھپلوں کی جانچ ہونی چاہئے۔ للت مودی سمیت جو لوگ کرپشن میں ملوث تھے، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ ہم 2018 میں ان ایشوز کو اٹھا کر اقتدار میں آئے تھے، آئندہ انتخابات میں عوام کو کیا جواب دیں گے۔

      اس سے پہلے پالی میں کسان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے اپنی ہی پارٹی کی حکومت کے کام کاج پر سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے مقابلہ جاتی امتحانات کے پرچے لیک کرنے والے مافیا کو تحفظ دینے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے کی بات کہی تھی ۔ اس کے بعد سیاسی تقرریوں کو لے کر بھی گہلوت حکومت پر طنز کیا تھا ۔

      سچن پائلٹ نے کہا تھا کہ '2018 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ہم نے (کانگریس لیڈروں) نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بی جے پی حکومت میں ہوئے گھوٹالوں کی جانچ کریں گے اور مجرموں کو بے نقاب کرکے کارروائی کریں گے۔ لیکن حکومت کے 4 سال گزر گئے، آج تک کسی گھوٹالے کی جانچ نہیں ہوئی۔ ایسے میں ہم عوام میں واپس دوبارہ کیسے جائیں گے؟

      پالی کے کسان سمیلن میں سچن پائلٹ نے کہا تھا کہ بی جے پی کے سابقہ ​​دور حکومت میں جب وسندھرا راجے وزیر اعلیٰ تھیں، ہم (کانگریس لیڈروں) نے کان کنی گھوٹالہ اور قالین گھوٹالہ کے الزامات لگائے تھے۔ عوام کے درمیان جاکر ہم نے عوامی پلیٹ فارم پر وعدہ کیا تھا کہ جب کانگریس کی حکومت آئے گی تو ہم ان گھوٹالوں کی تحقیقات کریں گے، بدعنوانوں کو بے نقاب کریں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

      یہ بھی پڑھئے: ایئرانڈیا پر DGCA کی کارروائی، لگایا 30 لاکھ کا جرمانہ، پائلٹ کا لائسنس منسوخ


      یہ بھی پڑھئے: 71ہزار نوجوانوں کو آج ملا روزگار، وزیر اعظم بولے: روزگار میلا ہماری اچھی حکمرانی کی پہچان



      انہوں نے مزید کہا کہ چار سال گزر گئے، لیکن کچھ نہیں ہوا۔ مجھے امید ہے کہ حکومت کے 10-11 ماہ باقی ہیں، اگلے انتخابات سے پہلے حکومت ان معاملات پر کوئی قدم اٹھائے گی۔ سچن پائلٹ نے کہا تھا کہ اگر ہم بدعنوانوں کو چھوڑ دیں گے تو عوام ہم پر کیسے اعتماد کریں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: