ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

آبروریزی کا ملزم بی جے پی لیڈر گرفتار ، فحش ویڈیو بناکر کر کئی مرتبہ کیا ریپ ، حاملہ ہونے پر کی یہ گھنونی حرکت

راجستھان میں کوٹا ضلع کے بوکھیڑا تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آبروریزی کے ملزم بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرلیا ہے ۔

  • Share this:
آبروریزی کا ملزم بی جے پی لیڈر گرفتار ، فحش ویڈیو بناکر کر کئی مرتبہ کیا ریپ ، حاملہ ہونے پر کی یہ گھنونی حرکت
علامتی تصویر

راجستھان میں کوٹا ضلع کے بوکھیڑا تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آبروریزی کے ملزم بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم پرتاپ نگر کا رہنے والا ہے اور بی جے پی او بی سی مورچہ کا نائب صدر بتایا جارہا ہے ۔ لاڈ پورا کی رہنے والی طلاق شدہ خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے نشیلی چائے پلاکر اس کی آبروریزی کی اور فحش ویڈیو بناکر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر کئی مرتبہ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا ۔


متاثرہ اس دوران حاملہ ہوئی تو ملزم نے کا اسقاط حمل بھی کروادیا ۔ متاثرہ نے جب ملزم کو شادی کیلئے کہا تو وہ دھمکی دینے لگا ۔ ملزم کو پکڑنے کیلئے پولیس نے کئی جگہوں پر دبش دی اور آخر کار کئی دنوں کی جدوجہد کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ فی الحال بورکھیڑا تھانہ پولیس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

First published: Dec 06, 2019 07:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading