உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بینک افسر کے ساتھ خاتون نے ہوٹل میں بنایا سیکس ویڈیو، پھر کیا ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش

    بینک افسر کے ساتھ خاتون نے ہوٹل میں بنایا سیکس ویڈیو، پھر کیا ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    بینک افسر کے ساتھ خاتون نے ہوٹل میں بنایا سیکس ویڈیو، پھر کیا ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    Rajasthan News : پولیس کے مطابق ملزم خاتون نے بینک افسر کو ویڈیو وائرل کرکے بدنام کرنے کی دھمکی دے کر 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ بلیک میلنگ سے پریشان ہوکر بینک افسر نے جے پور کے ودھایک پوری پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ۔

    • Share this:
      جے پور : آر پی ایس ہیرا لال سینی کے خاتون کانسٹیبل اور بچے کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے معاملہ کی جانچ ابھی چل ہی رہی ہے اور اس درمیان راجستھان کی راجدھانی جے پور میں ایک اور فحش ویڈیو موضوع بحث بن گیا ہے ۔ اس مرتبہ ہنی ٹریپ کرکے پنجاب نیشنل بینک کے افسر کو جے پور میں پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ بینک افسر کا ایک خاتون کے ساتھ جے پور کے ہوٹل میں فحش ویڈیو ریکارڈ کیا گیا ۔ بعد میں خاتون نے بلیک میل کا کھیل شروع کردیا ۔

      پولیس کے مطابق ملزم خاتون نے بینک افسر کو ویڈیو وائرل کرکے بدنام کرنے کی دھمکی دے کر 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ بلیک میلنگ سے پریشان ہوکر بینک افسر نے جے پور کے ودھایک پوری پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ۔ جے پور پولیس نے بتایا کہ ودھایک پوری تھانہ پولیس نے ہنی ٹریپ معاملہ میں ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے ۔ خاتون پر بینک افسر کو آبروریزی کے معاملہ میں پھنسانے کی دھمکی دے کر پیسے اینٹھنے کا الزام ہے ۔

      پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق پنجاب نیشنل بینک کے سینئر افسر نے معاملہ درج کرایا تھا کہ سیما شرما عرف سپنا شرما اور دیگر لوگ اس کو آبروریزی کے جھوٹے کیس میں پھنسانے کی دھمکی دے کر 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اس معاملہ میں پولیس نے دفعہ 384 ، 386 ، 506 ، 120 بی آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ عرضی گزار نے پولیس کو آڈیو ریکارڈنگ اور پین ڈرائیو بھی دی تھی ۔ پولیس نے معاملہ میں ملزم اور عرضی گزار  کے موبائل نمبروں کی تفصیلات حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا اور موبائل نمبروں کی بنیاد پر ملزم خاتون کی شناخت کی ۔

      اس معاملہ میں پولیس نے عرضی گزار سے ایک لاکھ روپے لیتے ہوئے راجا پارک میں واقع ہنومان ڈھابہ کے پاس سے خاتون کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے ملزم خاتون کے قبضہ سے ایک لاکھ رپے نقد ضبط کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سیما شرما عرف سپنا شرما نے موبائل پر رابطہ کرکے موٹی رقم بینکنگ سیکٹر میں انویسٹ کرنے کی بات کہہ کر درخواست گزار کو ہوٹل میں ملنے کیلئے بلایا ، جہاں عرضی گزار سے جسمانی تعلقات بنائے اور اس سیکس کا ایک ویڈیو بناکر آبروریزی کا مقدمہ درج کرانے کا خوف دکھا کر راضی نامہ کیلئے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ ملزم خاتون پہلے بھی دہلی اور الور میں ہنی ٹریپ کے معاملات میں گرفتار ہوچکی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: