உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    DGCA کا بڑا فیصلہ، اسپائس جیٹ کی 50 فیصد فلائٹس پر 8 ہفتوں کیلئے لگائی پابندی، جانئے وجہ

    DGCA کا بڑا فیصلہ، اسپائس جیٹ کی 50 فیصد فلائٹس پر 8 ہفتوں کیلئے لگائی پابندی، جانئے وجہ

    DGCA کا بڑا فیصلہ، اسپائس جیٹ کی 50 فیصد فلائٹس پر 8 ہفتوں کیلئے لگائی پابندی، جانئے وجہ

    اسپائس جیٹ کو لے کر سخت قدم اٹھاتے ہوئے ڈی جی سی اے نے اس کی 50 فیصد پروازوں پر 8 ہفتوں کیلئے پابندی لگا دی ہے ۔ یعنی اگلے 8 ہفتوں تک اسپائس جیٹ کی صرف نصف پروازیں ہی ملک بھر میں پرواز کر سکیں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan | Jaipur | Jaipur
    • Share this:
      جے پور: اسپائس جیٹ کو لے کر سخت قدم اٹھاتے ہوئے ڈی جی سی اے نے اس کی 50 فیصد پروازوں پر 8 ہفتوں کیلئے پابندی لگا دی ہے ۔ یعنی اگلے 8 ہفتوں تک اسپائس جیٹ کی صرف نصف پروازیں ہی ملک بھر میں پرواز کر سکیں گی۔ اسپائس جیٹ کے پاس جے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے الگ الگ شہروں کے لیے 11 فلائٹ شیڈیول ہیں، لیکن اس پابندی سے پہلے ہی یہاں سے اسپائس جیٹ کی پروازیں مسلسل منسوخ کی جارہی ہیں۔ اس لئے 11 ہونے کے باوجود روزانہ صرف 7 سے 8 پروازیں ہی اڑان بھر رہی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ایک ساتھ چھ خواتین کو شخص نے بنایا بیوی، پھر ہوا کچھ ایسا، جان کر رہ جائیں گے دنگ!


      ڈی جی سی اے نے اسپائس جیٹ پر یہ کارروائی اس لئے کی ہے، کیونکہ وہ مسلسل قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ اس طرح کے کئی واقعات سامنے آئے تھے جن میں مسافروں کی جان جاتے جاتے بچی تھی ۔ جے پور ہوائی اڈے پر بھی کچھ ایمرجنسی لینڈنگ دیکھنے کو ملی تھی ۔ اس کی شروعات پٹنہ ہوائی اڈے سے ہوئی تھی، جہاں اسپائس جیٹ طیارہ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی تھی اور اس کی ایمرجنی لینڈنگ کروانی پڑی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  ادارپونا والا بنے’امرت رتن‘، کہا- مودی حکومت کے تعاون سے ویکسین بنایا


      اس واقعہ کے بعد تو ایسا لگا جیسے کہ اس طرح کے واقعات کا سیلاب آ گیا۔ جے پور ہوائی اڈے سے اسپائس جیٹ کی پروازوں کا شیڈول دیکھیں تو اس کی 11 پروازیں یہاں سے اڑتی ہیں۔ لیکن کافی عرصے سے ممبئی، دھرم شالہ اور امرتسر جانے والی پروازیں ریگولر منسوخ ہو رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تینوں فلائٹوں میں بکنگ تو ہوجاتی ہے، لیکن روزانہ رد بھی کردیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      ڈی جی سی اے نے سب سے پہلے اسپائس جیٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ اس کے بعد ایکشن لیتے ہوئے پابندی کی کارروائی کی۔ جے پور ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ پر پابندی کا زیادہ اثر اس لئے نظر نہیں آیا، کیونکہ پابندی کے بغیر بھی روزانہ پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔ اسپائس جیٹ کی پروازوں کی تعداد فی الحال 5 اور 7 کے درمیان ہے۔ جون سے جولائی کے عرصے میں کم از کم 8 ایسے معاملات سامنے آئے ہیں، جب مسافروں کی جان سے کھلواڑ ہوتے ہوتے بچا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: