ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

لڑکی کے ساتھ رومانس کرتے بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑا ، پہلے بنایا ویڈیو اور پھر ایسے سکھایا سبق

شوہر کو دوسری لڑکی کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد بیوی اور اس کے اہل خانہ نے جم کر ہنگامہ کیا اور دونوں کی پٹائی کردی ۔ یہ واقعہ راجستھان کے مانسروور تھانہ علاقہ میں پیش آیا ۔

  • Share this:
لڑکی کے ساتھ رومانس کرتے بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑا ، پہلے بنایا ویڈیو اور پھر ایسے سکھایا سبق
لڑکی کے ساتھ رومانس کرتے بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑا ، پہلے بنایا ویڈیو اور پھر ایسے سکھایا سبق

ایک خاتون نے اپنے شوہر کو کسی دیگر خاتون کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ بیوی نے اس واقعہ کا پہلے ویڈیو بنایا اور پھر اس کو سوشل میڈیا اور ڈاکٹروں کے ایک وہاٹس ایپ گروپ میں وائرل کردیا ۔ یہی نہیں ، بیوی نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر شوہر اور اس کے ساتھ رومانس کررہی لڑکی کی بھی جم کر پٹائی کردی ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ۔


رپورٹس کے مطابق جس شخص کی پٹائی کی گئی ہے وہ ایک ڈاکٹر ہے اور اس کا نام راہل سمن ہے ۔ ڈاکٹر راہل ایک دن پہلے ہی جے پور آیا تھا ۔ اس دوران اس کی بیوی بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیچھے پیچھے آگئی ۔ راہل جس فلیٹ میں لڑکی کے ساتھ رومانس کرتا ہوا پکڑا گیا ، وہ فلیٹ اسی کا بتایا جارہا ہے ۔ بیوی اور اس کے اہل خانہ نے راہل کے کارنامے اپنی آنکھوں سے دیکھے ۔


علامتی تصویر


شوہر کو دوسری لڑکی کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد بیوی اور اس کے اہل خانہ نے جم کر ہنگامہ کیا اور دونوں کی پٹائی کردی ۔ یہ واقعہ راجستھان  کے مانسروور تھانہ علاقہ میں پیش آیا ۔ بیوی نے اس سلسلہ میں جھنجھنو تھانے میں ایک تحریر بھی دی ہے ۔ پولیس نے بھی اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، 60 ہزار میں ہورہا تھا بالی ووڈ کی اس جونئیر آرٹسٹ کا سودہ
First published: Jan 18, 2020 06:16 PM IST