ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شرمناک ! سسر نے کی بہو کی آبروریزی ، شوہر کو بتایا تو ملی یہ انتہائی خوفناک سزا

دانگی پورہ تھانے میں متاثرہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق تین ماہ قبل ہی اس کی ناتا پرتھا کے تحت شادی ہوئی تھی ۔

  • Share this:
شرمناک ! سسر نے کی بہو کی آبروریزی ، شوہر کو بتایا تو ملی یہ انتہائی خوفناک سزا
علامتی تصویر

راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں رشتوں کو شرمسار کردینے والی اور شرمناک واردات سامنے آئی ہے ۔ یہاں دانگی پورا تھانہ علاقہ میں ایک سسر نے اپنی بہو کی آبروریزی کرکے رشتوں کو داغدار کردیا ۔ بات یہیں نہیں ختم ہوئی ، متاثرہ جب سسر کے چنگل سے آزاد ہو کر اپنے شوہر کے پاس پہنچی اور اس واقعہ کی جانکاری دی تو اس نے بھی ظلم و ستم کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے بیوی کی بیلٹ سے جم کر پٹائی کردی ۔ بعد میں شوہر نے اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو چمٹے سے داغ بھی دیا ۔ متاثرہ کسی طرح ان سے بچ کر دانگی پورا تھانہ پہنچی اور ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔


دانگی پورہ تھانے میں متاثرہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق تین ماہ قبل ہی اس کی ناتا پرتھا کے تحت شادی ہوئی تھی ۔ دو دن پہلے رات میں اس کے سسر نے اس کو آبپاشی کیلئے کھیت چلنے کیلئے کہا ، جس کے بعد وہ اپنے سسر کے ساتھ چلی گئی ۔ وہاں سسر نے اس کے منہ کو کپڑا سے بند کرکے آبروریزی کی ۔ متاثرہ کے مطابق وہ جیسے تیسے وہاں سے بھاگی اور اپنے شوہر کے پاس پہنچی ۔ شوہر کو آب بیتی بتائی تو اس نے ہمدردی کا اظہار کرنے کی بجائے بیلٹ سے اس کی جم کر پٹائی کردی ۔


اسی دوران ہنگامہ سن کر شوہر کی دو بہنیں بھی وہاں پہنچ گئیں اور پھر شوہر اور اس کی بہنیں زبردستی اس کو چولہے کے پاس لے گئیں اور وہاں گرم چمٹے سے داغ دیا ۔ شوہر نے کہا کہ وہ اسے پیسے دے کر ناتا پرتھا کے تحت خرید کر لائے ہیں ، اس لئے اس کو باپ سے بھی جسمانی تعلقات قائم کرنے ہوں گے ۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر معاملہ درج کرلیا ہے ۔ منگل کو متاثرہ کا منوہر تھانہ کے کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر میں میڈیکل معائنہ کروایا گیا ہے ۔ پولیس پورے معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔

First published: Feb 11, 2020 11:54 PM IST