کشمیر میں مارے گئے شریف خان کے کنبہ کیلئے معاوضہ کا اعلان ، تدفین کیلئے راضی ہوئے مقامی لوگ

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے حملہ مارے میں گئے راجستھان کے بھرت پور ضلع کے ڈرک ٹرائیور شریف خان کو سپرد خاک کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔

Oct 16, 2019 07:09 PM IST | Updated on: Oct 16, 2019 07:09 PM IST
کشمیر میں مارے گئے شریف خان کے کنبہ کیلئے معاوضہ کا اعلان ، تدفین کیلئے راضی ہوئے مقامی لوگ

کشمیر میں مارے گئے شریف خان کے کنبہ کیلئے معاوضہ کا اعلان، تدفین کیلئے راضی ہوئے مقامی لوگ

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے حملہ مارے میں گئے راجستھان کے بھرت پور ضلع کے ڈرک ٹرائیور شریف خان کو سپرد خاک کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ مختلف مطالبات کو لے کر شریف کے اہل خانہ اور انتظامیہ کے درمیان جاری تعطل ممبر اسمبلی زاہدہ خان کی ثالثی کے بعد ختم ہوگیا ہے ۔

انتظامیہ کے ساتھ بات چیت میں اہل خانہ 7.50 لاکھ روپے کی مالی مدد کی یقین دہانی کے بعد راضی ہوگئے ہیں اور شریف خان کی تدفین کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی نے اپنی جانب سے چار لاکھ روپے کی مالی مدد کا بھی اعلان کیا ۔ پیر کو جموں و کشمیر کے شوپیاں میں دہشت گردوں نے بھرت پور ضلع کے پہاڑی تھانہ علاقہ کے اوبھاکا گاوں کے رہنے والے شریف خان کا گولی مار کر قتل کردیا تھا ۔

Loading...

اکرام ٹرک پر شریف کے اسسٹنٹ کے طور پر واردات کے وقت وہاں موجود تھا ۔ اکرام ٹرک پر شریف کے اسسٹنٹ کے طور پر واردات کے وقت وہاں موجود تھا ۔

بدھ کو سامنے آیا اکرام ٹرک پر شریف کے اسسٹنٹ کے طور پر واردات کے وقت وہاں موجود تھا ۔ اکرام نے بتایا کہ پیر کی رات کو وہ کھانا بناکر سونے جارہے تھے ، تبھی دہشت گردوں نے حملہ کردیا ۔ اکرام ہریانہ کا رہنے والا ہے ۔ اکرام بھی شریف کے ساتھ کشمیر سیب لانے کیلئے گیا تھا ۔ پیر کو شوپیاں میں دو دہشت گردوں نے گولی مار کر شریف کا قتل کردیا تھا جبکہ اکرام وہاں سے جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔

Loading...