ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان کا سیاسی بحران، گورنر کی اسمبلی سیشن بلانے کی مشروط تجویز

راجستھان کے گورنرکلراج مشرا نے آج اپنے بیان میں واضح کیا ہےکہ راج بھون کا یہ ارادہ نہیں ہے کہ یہ سیشن نہ بلائی جائے، لیکن حکومت کو تین نکات پر وضاحت کرکے راج بھون کو تجویز ارسال کرنی چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 27, 2020 11:28 PM IST
  • Share this:
راجستھان کا سیاسی بحران، گورنر کی اسمبلی سیشن بلانے کی مشروط تجویز
راجستھان کا سیاسی بحران، گورنر کی اسمبلی سیشن بلانے کی مشروط تجویز

جے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے ریاستی حکومت کے سامنے اسمبلی کا سیشن بلانے کی اجازت دینے کی مشروط تجویز رکھی ہے۔ کلراج مشرا نے آج اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ راج بھون کا یہ ارادہ نہیں ہے کہ یہ سیشن نہ بلائی جائے، لیکن حکومت کو تین نکات پر وضاحت کرکے راج بھون کو تجویز ارسال کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیشن 21 دن کا واضح نوٹس دےکر بلائی جائے، جس سے آئین ہند کے دفعہ 14 کے تحت حاصل بنیادی حقوق کے حقیقی جذبے کے تحت ہر کسی کو یکساں موقع کی سہولت یقینی ہو سکے۔


اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ میں اختلاف کے بعد راجستھان کا سیاسی پارہ ساتویں آسمان پر ہے۔
اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ میں اختلاف کے بعد راجستھان کا سیاسی پارہ ساتویں آسمان پر ہے۔


کلراج مشرا دوسرا اگر کسی بھی صورتحال میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے اسمبلی سیشن میں کارروائی کی جاتی ہے جبکہ اسمبلی اسپیکر نے خود ہائی کورٹ میں عرضی دائرکی ہے، ایسے میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا مکمل عمل محکمہ پارلیمانی امور کے چیف سکریٹری کی موجودگی میں طے کی جائے۔ مکمل کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کروائی جائے اور اعتماد کا ووٹ محض ہاں یا نہ کے بٹن کے ذریعہ سے ہی کیا جائے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ موجودہ صورتحال میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے عمل کو براہ راست نشر کیا جائے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 27, 2020 11:28 PM IST