راجستھان کے 12 شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ، کنٹینمنٹ زون میں 31 دسمبر تک لاک ڈاون
Rajasthan Govt Imposes Curfew: راجستھان حکومت کے احکامات کے مطابق، ریاست میں اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے و کچنگ سینٹر 31 دسمبر تک طلبا کے لئے بند رہیں گے۔ سنیما ہال، ملٹی پلیکس اور اس طرح کے بھیڑ بھاڑ والے مقامات بند رہیں گے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 30, 2020 02:30 AM IST

راجستھان کے 12 شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ، کنٹینمنٹ زون میں 31 دسمبر تک لاک ڈاون
جے پور: کورونا وائرس (Coronavirus) وبا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے راجستھان حکومت نے یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک کوٹہ، جے پور، جودھپور، بیکانیر، ادے پور، اجمیر، بھیل واڑہ، ناگور، پالی، ٹونک، سیکر اور گنگا نگر کے شہری علاقوں میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ شام کو 7 بجے تک بازار، کام کرنے کے مقامات اور تجارتی احاطے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 31 دسمبر 2020 تک کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون نافذ رہے گا۔ صرف ضڑوری سرگرمیوں کی ہی اجازت دی جائے گی۔ حکومت کے ذریعہ تشکیل کی گئی ٹیموں کے ذریعہ گھر گھر نگرانی کی جائے گی۔
راجستھان حکومت کے احکامات کے مطابق، ریاست میں اسکول، کالج، تعلیمی ادارے اور کوچنگ سینٹر 31 دسمبر تک طلبا کے لئے بند رہیں گے۔ سنیما ہال، ملٹی پلیکس اور اس طرح کے بھیڑ بھاڑ والے مقامات بند رہیں گے۔ سماجی، سیاسی، کھیل، تہذیبی وثقافتی اور مذہبی مقامات اور بڑے انعقاد 31 دسمبر تک نہیں ہوں گے۔
راجستھان میں کورونا وائرس سے 18 لوگوں کی موت
راجستھان میں کورونا وائرس انفیکشن کے اتوار کو 2,581 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس سے اب تک ریاست میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر2,65,386 ہوگئی ہے۔ افسران نے بتایا کہ اتوار کی شام 6 بجے تک گزتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن سے 18 اور مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس میں مرنے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 2,292 ہوگئی۔