اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجستھان بحران: سچن پائلٹ خیمہ کے اراکین اسمبلی کے خلاف 20 جولائی تک کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت

    راجستھان: سچن پائلٹ خیمہ کے اراکین اسمبلی کے خلاف 20 جولائی تک کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت

    راجستھان: سچن پائلٹ خیمہ کے اراکین اسمبلی کے خلاف 20 جولائی تک کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت

    راجستھان ہائی کورٹ نے اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کی جانب سے سچن پائلٹ سمیت 19 اراکین اسمبلی کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر دیئے گئے نوٹس پر کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے معاملے کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

    • Share this:

      جے پور: راجستھان ہائی کورٹ نے اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کی جانب سے سچن پائلٹ سمیت 19 اراکین اسمبلی کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر دیئے گئے نوٹس پر کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے معاملے کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس اندرجیت موہنتی اور جسٹس پرکاش گپتا نے اس درخواست کی سماعت کی جس میں مسٹر پائلٹ کے وکیل ہریش سالوے، مکل روہتگی نے دلیلیں پیش کیں اور راجستھان حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے ابھیشیک منو سنگھوی نے ان کا جواب دیا۔





      دریں اثنا، عدالت نے اسپیکر ڈاکٹر جوشی کے ذریعہ ارکان اسمبلی کو جواب دینے کے لئے 17 جولائی تک کے نوٹس پر بھی روک لگادی۔ واضح رہے کہ تحریری نوٹس بھیجے جانے کے باوجود کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں حاضر نہ ہونے کو ڈاکٹر جوشی نے وہپ کی خلاف ورزی کا معاملہ سمجھتے ہوئے مذکورہ اراکین اسمبلی کو 17 جولائی تک جواب دینے کا وقت دیا تھا، جس کو مسٹر پائلٹ کے حامی ارکان اسمبلی نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: