پہلو خان موب لنچنگ معاملہ: ہائی کورٹ نے پہلوخان کی فیملی کے خلاف درج ایف آئی آرمسترد کردیا

راجستھان ہائی کورٹ نے پہلو خان موب لنچنگ معاملے میں پہلو خان کے خلاف درج ایف آئی آر مسترد کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

Oct 30, 2019 07:31 PM IST | Updated on: Oct 30, 2019 07:39 PM IST
پہلو خان موب لنچنگ معاملہ: ہائی کورٹ نے پہلوخان کی فیملی کے خلاف درج ایف آئی آرمسترد کردیا

پہلوخان کوگئوکشی کےالزام میں اپریل 2017 میں ماردیا گیا تھا۔

جے پور: راجستھان کےالورمیں پیش آئے پہلو خان موب لنچنگ معاملہ میں راجستھان ہائی کورٹ نے بدھ کوپہلوخان اوران کی فیملی کے خلاف درج ایف آئی آرمسترد کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ موب لنچنگ معاملے میں مارے گئے پہلو خان، ان کے بیٹے محمد ارشاد، ڈرائیور محمد خان کے خلاف سال 2017 میں گئوکشی کا معاملہ درج ہوا تھا۔

ہائی کورٹ نےاپنےفیصلے میں تسلیم کیا کہ پہلوخان کے پاس سے برآمد کی گئیں گائیں دودھ دینے والی تھیں۔ ان گایوں کےساتھ دو بچے (بچھڑے) بھی تھے۔ پہلو خان کے پاس گائے خریدنےکے صحیح اورقانونی دستاویزبھی تھےاورانہیں ڈیری لے جانےکے سرٹیفکیٹ بھی ملے ہیں۔ عدالت نے واضح طورپرکہا کہ پولیس گئوکشی کےالزامات کوثابت نہیں کرپائی۔ واضح رہےکہ اس معاملے کوہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ جسٹس پنکج بھنڈاری کی عدالت نے معاملے میں سماعت کے بعد بدھ کوایف آئی آرمسترد کرنےکےاحکامات جاری کئے ہیں۔

Loading...

پہلو خان کے ساتھ  دوبیٹوں کو بھی بنایا گیا تھا ملزم

یہ دردناک حادثہ دوسال قبل یکم اپریل 2017 کا ہے۔ پہلو خان جے پورسے دو گائے خرید کر لے جارہے تھےاورالورمیں بہروڑ کے پاس بھیڑنےگئواسمگلنگ کا الزام لگاکراسے روکا تھا۔ بھیڑنے پہلو خان اوراس کے دو بیٹوں کے ساتھ مبینہ طورپرزبردست مارپیٹ کی۔ تین اپریل کوعلاج کے دوران اسپتال میں پہلوخان کی موت ہوگئی تھی۔ پہلو خان ہریانہ کے رہنے والے تھے۔

گہلوت حکومت نے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ گہلوت حکومت نے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔

گزشتہ ماہ ہی ایس آئی ٹی نے سونپی جانچ رپورٹ

سال 2017 میں ہوئے پہلو خان موب لنچنگ معاملہ کی جانچ کے لئے راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کرکے معاملے میں پھرسے جانچ کےاحکامات دیئے تھے۔ گزشتہ ماہ 5 ستمبرکوہی ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ جنرل ڈائریکٹرآف پولیس کوسونپی تھی۔

 ہائی کورٹ پہنچی تھی گہلوت حکومت

اس معاملےمیں الورکی ضلعی عدالت نے 14 اگست کو پہلو خان موب لنچنگ معاملے میں سبھی 6 بالغ ملزمین کوشک کی بات کہتےہوئے بری کردیا تھا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے پہلو خان معاملے میں نچلی عدالت کے فیصلے کولےکراعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ واضح رہے کہ حکومت نے معاملےکے سبھی 6 بالغ ملزمین کوبری کرنے کےالورکی ایک عدالت کےگزشتہ ماہ کے حکم کےخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ معاملے پرنگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Loading...