உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اشوک گہلوت کا بڑا بیان، کہا: اگر راہل گاندھی Congress صدر نہیں بنتے ہیں تو کئی لوگ...

    اشوک گہلوت کا بڑا بیان، کہا: اگر راہل گاندھی Congress صدر نہیں بنتے ہیں تو کئی لوگ...

    اشوک گہلوت کا بڑا بیان، کہا: اگر راہل گاندھی Congress صدر نہیں بنتے ہیں تو کئی لوگ...

    Ashok Gehlot favour of Rahul Gandhi for Congress President Post: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پیر کو کہا کہ پارٹی میں متحدہ رائے راہل گاندھی کے صدر بننے کی ہے اور ملک بھر میں کانگریسیوں کے جذبات کو سمجھتے ہوئے راہل گاندھی کو پارٹی صدر کا عہدہ قبول کرلینا چاہئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan | Jaipur | Delhi | New Delhi
    • Share this:
      جے پور : کانگریس کے نئے صدر کو لے کر جاری سرگرمیوں کے درمیان پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پیر کو کہا کہ پارٹی میں متحدہ رائے راہل گاندھی کے صدر بننے کی ہے اور ملک بھر میں کانگریسیوں کے جذبات کو سمجھتے ہوئے راہل گاندھی کو پارٹی صدر کا عہدہ قبول کرلینا چاہئے ۔ ساتھ ہی گہلوت نے کہا کہ اگر راہل گاندھی پارٹی کے صدر نہیں بنتے ہیں تو اس سے کانگریس سے وابستہ لوگ مایوس ہوں گے ۔

      پارٹی کے نئے صدر کو لے کر قیاس آرائیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر گہلوت نے نامہ نگاروں سے کہا کہ راہل گاندھی کو ہی صدر بننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اگر صدر نہیں بنتے ہیں تو اس سے کانگریس میں مایوسی آئے گی ۔ کئی لوگ گھر بیٹھ جائیں گے اور ہم لوگوں کو تکلیف ہوگی ۔ ان کو (راہل) پارٹی سے وابستہ لوگوں کے جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے عہدہ قبول کرلینا چاہئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کسان لیڈروں کی وارننگ، 15 دن میں مطالبات نہیں ہوئے تسلیم تو تیزکریں گے آندولن


      گہلوت نے کہا کہ پارٹی کے اندر بھی ایک رائے ہے کہ راہل گاندھی کو نیا صدر بننا چاہئے ۔ اس کے ساتھ ہی وزیرا علی نے کہا کہ گزشتہ 32 سال میں اس کنبہ کا کوئی شخص وزیر اعظم ، مرکزی وزیر یا وزیر اعلی نہیں بنا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کہتے ہیں 75 سال میں کچھ نہیں ہوا ملک میں، اگر ایسا ہے تو سب لوگ کانگریس پر ہی حملہ کیوں کرتے ہیں ، کیونکہ کانگریس پارٹی اور ملک کا ڈی این اے ایک ہے ۔ کانگریس سبھی مذاہب اور طبقات کو ساتھ لے کر چلتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش میں بارش سے بھاری تباہی، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری


      گہلوت نے کہا کہ کانگریس نے گزشتہ 75 سالوں میں ملک میں جمہوریت کو زندہ رکھا ہے، جس کی بدولت ہی آج مودی ملک کے وزیر اعظم اور کیجریوال دہلی کے وزیر اعلی ہیں ۔ وزیر اعلی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی ایک مرتبہ پھر جیت درج کرے گی ۔

      گہلوت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے آٹا ، دودھ ، دہی ، چھاچھ پر جی ایس ٹی لگادیا ہے اور اب لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے کہ ریاستی سرکاروں کی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: