راجستھان: سچن پائلٹ نے پھر دکھائے باغیانہ تیور، گہلوت سرکار کے خلاف کیا یہ بڑا اعلان
راجستھان: سچن پائلٹ نے پھر دکھائے باغیانہ تیور، گہلوت سرکار کے خلاف کیا یہ بڑا اعلان ۔
Sachin Pilot Showed Rebellious Attitude: جن سنگھرش یاترا کے اختتام پر پیر کو راجدھانی جے پور میں منعقدہ عوامی ریلی میں پائلٹ نے گہلوت سرکار کو 15 دنوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کھلی وارننگ دے ڈالی ہے ۔
جے پور: سچن پائلٹ نے آج کھلے طور پر اشوک گہلوت سرکار کے خلاف باغیانہ تیور دکھاتے ہوئے بڑا اعلان کردیا ۔ جن سنگھرش یاترا کے اختتام پر پیر کو راجدھانی جے پور میں منعقدہ عوامی ریلی میں پائلٹ نے گہلوت سرکار کو 15 دنوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کھلی وارننگ دے ڈالی ہے ۔ پائلٹ نے کہا کہ اگر سرکار نے پیپر لیک سے متاثر امیدواروں کو معاوضہ نہیں دیا اور وسندھرا سرکار میں ہوئی بدعنوانی کی جانچ نہیں کرائی تو وہ پوری ریاست میں سرکار کے خلاف آندولن کریں گے ۔
اس کے ساتھ ہی سچن پائلٹ نے آر پی ایس سی کے موجودہ نظام کو بھی تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پائلٹ نے کہا کہ ملائی کھانے والوں کے دھمکانے سے ڈرنے والا نہیں ہوں ۔ میں ریاست کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں ۔ پائلٹ نے الزام لگایا کہ ان کی ریلی میں آنے سے لوگوں کو روکا گیا ، لیکن میں نہ ڈرنے والا ہوں اور نہ ہی دبنے والا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے سینے میں آگ لگانے کیلئے یاترا نکالی ہے ۔ یاترا کو بے پناہ عوامی حمایت ملی ۔ اس سے کئی لوگ گھبراگئے ، پائلٹ نے کہا کہ میر فیملی کو سیاست میں 45 سال ہوگئے، لیکن مجھ پر میرا مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ پائلٹ نے سرکار پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ نیٹ بند کرو، بجلی بند کرو، لیکن عوام بند ہونے والے نہیں ہیں ۔ راجستھان کے عوام میری ایمانداری کو جانتے ہیں ۔
پائلٹ نے سرکار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تم کتنے ہی الزام کی چغلی کرو، افواہ اڑاو ، مگر اب عوام نہیں مانیں گے ۔ پائلٹ نے کہا کہ میں عہدہ پر رہوں یا نہ رہوں، لیکن راجستھان کی خدمت آخری سانس تک کروں گا ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پائلٹ آج پوری طرح سے سرکار پر حملہ آور نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیار سے مانگو گے تو چلے گا، لیکن دھمکی دوگے تو میں ڈرنے والوں میں نہیں ہوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔