உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rajasthan: جودھپور میں امت شاہ نے کہا : غیر ملکی ٹی شرٹ پہن کر بھارت جوڑنے نکلے ہیں راہل بابا

    Rajasthan: جودھپور میں امت شاہ نے کہا : غیر ملکی ٹی شرٹ پہن کر بھارت جوڑنے نکلے ہیں راہل بابا (News18)

    Rajasthan: جودھپور میں امت شاہ نے کہا : غیر ملکی ٹی شرٹ پہن کر بھارت جوڑنے نکلے ہیں راہل بابا (News18)

    Amit Shah Rajasthan Tour: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' پر حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ انہیں پہلے ہندوستان کی تاریخ پڑھنی چاہئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan | Jodhpur | Jodhpur
    • Share this:
      جودھپور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' پر حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ انہیں پہلے ہندوستان کی تاریخ پڑھنی چاہئے ۔ ساتھ ہی انہوں نے راجستھان کی گہلوت سرکار پر ووٹ بینک اور پولرائزیشن کی پالیسی اپنانے کا الزام لگایا ۔ امت شاہ یہاں راون چبوترا میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے 'بوتھ کارکرتا سنکلپ مہا سمیلن' سے خطاب کررہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اسدالدین اویسی نے کی ’مخلوط حکومت‘ کی وکالت، کہا ملک کو کمزور PM کی ضرورت، وجہ بھی بتائی


      راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ابھی راہل بابا بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں ۔ غیر ملکی ٹی شرٹ پہن کر وہ بھارت جوڑنے نکلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں راہل بابا اور کانگریسیوں کو پارلیمنٹ میں کی گئی ان کی تقریر یاد دلاتا ہوں۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہندوستان نیشن ہے ہی نہیں ۔ راہل بابا ، کس کتاب میں آپ نے یہ پڑھا ہے ؟ یہ تو وہ ملک ہے جس کیلئے لاکھوں لاکھ لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔


      یہ بھی پڑھئے:  چین میں ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو سرکار نے کیا خبردار، بتایا کیسے


      امت شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی ہندوستان کو جوڑنے نکلے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ انہیں ہندوستان کی تاریخ کو پڑھنے کی ضرورت ہے ۔ وہیں اس سے پہلے امت شاہ نے لا اینڈ آرڈر کو لے کر ہفتہ کو راجستھان کی اشوک گہلوت سرکار پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ گہلوت سرکار ترقیاتی کام نہیں کرسکتی ۔ وہ صرف ووٹ بینک اور پولرائزیشن کی سیاست کرسکتی ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ کانگریس سرکار ترقیاتی کام نہیں کرسکتی ہے ۔ وہ سڑکیں نہیں بنا سکتی، بجلی نہیں دے سکتی، روزگار نہیں دے سکتی ہے ۔ کانگریس صرف ووٹ بینک اور پولرائزیشن کی سیاست کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صرف کھوکھلے وعدے کرسکتی ہے ، وعدوں کو پورا نہیں کرسکتی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: