Eid-ul-Fitr 2023 : عید الفطر سے قبل رنگ برنگی لائٹوں سے سجی مسجدیں، جگمگانے لگے شہر
Eid-ul-Fitr 2023 : عید الفطر کو لے کر رنگ برنگی لائٹوں سے سجی مسجدیں، جگمگانے لگے شہر
Eid 2023 : ویسے شہر کی سبھی مساجد کو سجایا گیا ، لیکن بعض مخصوص اور تاریخی مساجد میں کی گئی رنگ برنگی روشنیوں کی سجاوٹ قابل دید ہے، جس کی وجہ سے رات میں شہر مساجد میں سجائی گئی رنگ برنگی روشنیوں سے روشن ہو جاتا ہے۔
کرولی : بھائی چارے اور خوشیوں کا تہوار عید الفطر کے لئے بازاروں میں خریداری کے بعد اب شہر کی مساجد بھی رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا رہی ہیں۔ ایک ماہ اللہ کی عبادت اور رمضان کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے کے بعد اب عیدالفطر کا تہوار قریب ہے، جس کو لے کر مسلمانوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایک طرف لوگ بازاروں میں زبردست خریداری کر رہے ہیں تو دوسری طرف شہر کی مساجد کی شاندار سجاوٹ بھی دیکھنے کو مل رہی اور لوگ فوٹو شوٹ کیلئے رات گئے تک مساجد پہنچ رہے ہیں۔
اس مرتبہ عید الفطر کے موقع پر شہر کی مساجد کی شاندار طریقہ سے سجاوٹ کی گئی ہے، جو ایک دوسرے سے گلے مل کر نفرتوں کو مٹانے کا پیغام دیتا ہے۔ ویسے شہر کی سبھی مساجد کو سجایا گیا ، لیکن بعض مخصوص اور تاریخی مساجد میں کی گئی رنگ برنگی روشنیوں کی سجاوٹ قابل دید ہے، جس کی وجہ سے رات میں شہر مساجد میں سجائی گئی رنگ برنگی روشنیوں سے روشن ہو جاتا ہے۔ عید الفطر کیلئے اس مرتبہ شہر کی قدیم ترین ہنڈون گیٹ والی مسجد، ندی گیٹ کے باہر واقع امام باڑہ مسجد اور وزیر پور گیٹ پر واقع مرکز مسجد میں شاندار سجاوٹ کی گئی ہے، جس کو دیکھنے کیلئے بچوں سمیت ہر عمر کے لوگ رات گئے تک رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگاتی مسجدوں کو دیکھنے اور فوٹو شوٹ کیلئے پہنچ رہے ہیں ۔
مساجد کے باہر لوگوں کی بڑی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے، جو اپنے اپنے موبائل میں ان خوبصورت نظاروں کو قید کررہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔