ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان بحران: اشوک گہلوت خیمہ کا اعلان، گورنر سے اسمبلی سیشن کی منظوری ملنے تک دیں گے دھرنا

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کرنے کے معاملے میں آج اراکین اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچے۔ اس دوران اشوک گہلوت خیمہ نے اعلان کردیا ہے کہ گورنر کی جانب سے اسمبلی سیشن بلائے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔

  • Share this:
راجستھان بحران: اشوک گہلوت خیمہ کا اعلان، گورنر سے اسمبلی سیشن کی منظوری ملنے تک دیں گے دھرنا
راجستھان بحران: اشوک گہلوت خیمہ کا اعلان، گورنر سے اسمبلی سیشن کی منظوری ملنے تک دیں گے دھرنا

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کرنے کے معاملے میں آج اراکین اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچے۔ اس دوران اشوک گہلوت خیمہ نے اعلان کردیا ہے کہ گورنر کی جانب سے اسمبلی سیشن بلائے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ راج بھون پہنچنے کے بعد کانگریس اور آزاد اراکین اسمبلی سماجی فاصلے پر عمل پر کرتے ہوئے راج بھون کے احاطہ میں بیٹھ گئے۔ تمام اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی حمایت اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔




اس دوران وزیر اعلی  اشوک گہلوت گورنر کلراج مشرا سے ملنے گئے اور بلا تاخیر اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے اشوک گہلوت کو بتایا کہ کورونا وبا کے دوران اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے میں قانونی رائے لی جا رہی ہے۔ اس سے قبل تمام اسمبلی اراکین ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے 4 بسوں میں بیٹھ کر راج بھون لائے گئے تھے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت بھی اراکین اسمبلی کے ساتھ ایک بس میں بیٹھ کر آئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اشوک گہلوت نے کل گورنر کلراج مشرا سے ملاقات کی تھی اور بغیر کسی تاخیر کے اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اس پر ابھی تک گورنر کی جانب سے ابھی تک جواب نہیں ملنے پر مجبوراََ سبھی اراکین اسمبلی کو لے کر راج بھون آئے۔

اشوک گہلوت نے کل گورنر کلراج مشرا سے ملاقات کی تھی اور بغیر کسی تاخیر کے اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا دعویٰ- ہمارے پاس واضح اکثریت

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھی گورنر سے فون پر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر سے ہم اسمبلی سیشن چاہتے ہیں۔ ہریانہ میں موجود اراکین اسمبلی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کس طرح کا دباو ان پر پڑ رہا ہے؟ کس وجہ سے روکا گیا؟ ہمارے پاس واضح اکثریت ہے... ہمارے ساتھی بی جے پی کی نگرانی میں یرغمال بنے ہوئے ہیں جو کہ وہاں سے چھوٹنا چاہتے ہیں۔ کئی کے آنکھوں میں آنسو آرہے ہیں، وہ واپس آنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سب کچھ بی جے پی اور ان کے لیڈروں کی سازش ہے۔ وہ یہاں بھی دیگر ریاستوں کی طرح منمانی چاہتے ہیں۔ کورونا کے دوران شاندار منیجمنٹ ہم نے کیا، لیکن اس دور میں نچلی سطح پر سیاست ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر دباو میں نہ رہیں، انترآتما کی آواز پر فیصلہ لیں نہیں تو عوام راج بھون کو گھیرے گی تو ہماری ذمہ داری نہیں ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 24, 2020 05:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading