اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کانگریس کا دھرنا ختم، اشوک گہلوت کے ساتھ اراکین اسمبلی نے گانا گایا

    راجستھان (Rajasthan) کے گورنر کلراج مشرا (Governor Kalraj Mishr) کی یقین دہانی کے بعد کانگریس اور اس کے حامی آزاد اراکین اسمبلی کا راج بھون (Raj Bhawan) میں دھرنا جمعہ کی شب ختم ہوگیا۔

    راجستھان (Rajasthan) کے گورنر کلراج مشرا (Governor Kalraj Mishr) کی یقین دہانی کے بعد کانگریس اور اس کے حامی آزاد اراکین اسمبلی کا راج بھون (Raj Bhawan) میں دھرنا جمعہ کی شب ختم ہوگیا۔

    راجستھان (Rajasthan) کے گورنر کلراج مشرا (Governor Kalraj Mishr) کی یقین دہانی کے بعد کانگریس اور اس کے حامی آزاد اراکین اسمبلی کا راج بھون (Raj Bhawan) میں دھرنا جمعہ کی شب ختم ہوگیا۔

    • Share this:
      جے پور: راجستھان (Rajasthan) کے گورنر کلراج مشرا (Governor Kalraj Mishr) کی یقین دہانی کے بعد کانگریس اور اس کے حامی آزاد اراکین اسمبلی کا راج بھون (Raj Bhawan) میں دھرنا جمعہ کی شب ختم ہوگیا۔ یہ تمام اراکین اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا اجتماعی مطالبہ کرنے کرنے کے لئے گورنر سے ملنے گئے تھے اور اس کے بعد وہاں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ گورنر نے کانگریس اراکین اسمبلی (Congress MLAs) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس معامل میں بغیر کسی دباو کے اور آئین پر عمل کریں گے۔ وہیں، اس دوران اشوک گہلوت نے راج بھون کے پارک میں اراکین اسمبلی کے ساتھ ’رگھوپتی راگھو راجا رام’ اور ’ہم ہوں گے کامیاب’ گانا گیا۔



      راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے کچھ اہم نکات پر معلومات حاصل کرنے کے بعد کانگریس کے اراکین اسمبلی کو اسمبلی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ، جس کے بعدکانگریس کے اراکین اسمبلی نے آج راج بھون میں دھرنا ختم کردیا۔ دھرنا ختم کرنے کے بعد پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے صحافیوں کو بتایا کہ گورنر نےکابینہ کے اراکین سے کچھ نکات پرمعلومات مانگی ہے، لہذا کابینہ کی میٹنگ شام ساڑھے نو بجے بلائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر کو میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کی معلومات آ ج رات ہی دے دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر آئین کی پاسداری کریں گے۔ وہ آئین کی دفعہ 174 کے تحت کابینہ کی سفارش پر عمل کرنے کے لئے عہد بند ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر اکثریتی والی حکومت کو اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کرکے گرانے کی سازش کا الزام عائد کیا۔

       



      راج بھون میں لگے ’انقلاب زندہ آباد’ کے نعرے

      راجستھان کے اشوک گہلوت حکومت کے حامی اراکین اسمبلی نے جمعہ کو راج بھون میں ’انقلاب زندہ آباد’ کے نعرے لگائے۔ اشوک گہلوت خیمے کے یہ اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی قیادت میں ہی گورنر کلراج مشرا سے ملنے اور اسمبلی سیشن بلانے کا مطالبہ لے کر راج بھون پہنچے تھے۔ ان اراکین کے ساتھ کانگریس حکومت کے حامی اور آزاد اراکین اسمبلی بھی راج بھون پہنچے۔ اشوک گہلوت جب گورنر سے ملاقات کر رہے تھے تو باقی اراکین اور وزرا باہر لان میں انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران ان اراکین اسمبلی نے نعرے بازی کی۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: