رائل چیلنجرس بنگلورکی شکست کا سلسلہ جاری، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگاکردلائی راجستھان کو جیت

کوہلی کی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ راجستھان رائلس نے اس جیت کے ساتھ اپنا کھاتہ کھول لیا۔

Apr 03, 2019 12:06 AM IST | Updated on: Apr 03, 2019 12:06 AM IST
رائل چیلنجرس بنگلورکی شکست کا سلسلہ جاری، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگاکردلائی راجستھان کو جیت

راجستھان رائلس نے رائل چیلنجرس بنگلورکو شکست دی۔

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں سیزن میں رائل چیلنجرس بنگلورکی شکست کا سلسلہ جاری ہے۔ راجستھان کے خلاف بنگلورکو7 وکٹ سے شکست ملی۔ راجستھان رائلس نے بنگلور کے 158 رن کے اسکورکو تین وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرلیا۔ بنگلورکے کپتان وراٹ کوہلی کو ٹاس کی بازی ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کی دعوت ملی، جس سے وہ خوش بھی تھے، لیکن ان کی خوشی جلد ہی مایوسی میں تبدیل ہونے لگی۔

وراٹ کوہلی کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورمیں چاروکٹ کے نقصان پر158 رن بنائے۔ کپتان کوہلی 23 رن، اے بی ڈی ویلیئرس 13 رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔ حالانکہ پارتھیو پٹیل نے بہترین اننگ کھیلی۔ انہوں نے 41 گیندوں پر67 رنوں کی شانداراننگ کھیلی جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ناٹ آوٹ 31 رنوں کی اننگ کھیلی۔ معین علی نے ناٹ آوٹ 18 رن بناکرٹیم کا اسکور158 رن تک پہنچایا۔ راجستھان کے اسپنرشرے یس گوپال سب سے کامیاب گیند بازرہے۔ انہوں نے 4 اوورمیں 12 رن دے کر3 وکٹ لئے۔

Loading...

اس کے بعد راجستھان رائلس کے سلامی بلے بازجوس بٹلراورکپتان اجنکیا رہانے نے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی۔ دونوں کے درمیان 60 رنوں کی شراکت ہوئی۔ رہانے 22 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ حالانکہ اس کے بعد جوس بٹلرنے اپنے ہی اندازمیں بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے 59 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اسٹیون اسمتھ نے بھی 38 رن بنائے۔ راہل ترپاٹھی نے بھی ناٹ آوٹ 34 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے چھکا لگاکر راجستھان کو جیت دلائی۔

Loading...