ریسٹورنٹ پر پڑا چھاپہ تو اسٹوڈینٹس لڑکے اور لڑکیوں کو اس حالت میں دیکھ کراڑ گئے ٹیم کے ہوش

May 16, 2019 10:18 PM IST | Updated on: May 16, 2019 10:26 PM IST
ریسٹورنٹ پر پڑا چھاپہ تو اسٹوڈینٹس لڑکے اور لڑکیوں کو اس حالت میں دیکھ کراڑ گئے ٹیم کے ہوش

علامتی تصویر

سیکر میں جب اس بات کا انکشاف ہوا تب سبھی حیران رہ گئے۔ میڈیکل ڈپارٹمینٹ کی ٹیم نے کچھ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارے  تو یہ دیکھ کر ٹیم بھی حیران رہ گئی۔ اس ٹیم نے نول گڑھ روڈ اور پپرالی روڈ پر واقع پانچ مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ معلوم چلا کہ ریسٹورینٹ کے نام پر دو حقہ بار چل رہے تھے۔ سب سے پہلے حیرت تب ہوئی جب گھر سے کوچنگ کیلئے نکلے کئی طلبا اور طالبات وہاں ہکاباروں میں مستی کرتے پائے گئے۔

یہ تمام حقہ بار میں حقہ بھی پی رہے تھے۔ چھاپہ ماری کے بعد ٹیم نے ریسٹورینٹ آپریٹرز کے خلاف کوٹپا ایکٹ میں کارروائی کا عمل شروع کر دیاہے۔ پہلے تو اس ٹیم نے غیر قانونی حقہ بار میں پائے گئے ان اسٹوڈینٹس لڑکے اور لڑکیوں کو پکڑا لیکن زیادہ تر نابالغ تھے جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا تاکہ ان کی بدنامی نہ ہو۔ اس سنسنی خیز واقعے کی دبی زبان میں شہر میں ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں: امتحان میں پاس کرانے کے نام پر طالبات کے ساتھ جسمانی تعلقات ، پرنسپل تک پہنچا ویڈیو

Loading...