رات میں گرل فرینڈ سے ملنے پہنچا عاشق ، کھلی پول تو ہوا فرار اور پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش
ڈونگرپور ضلع کی کوتوالی تھانہ پولیس نے گزشتہ تیرہ اکتوبر کو تھانہ گاوں میں ملے نوجوان کی لاش کے معاملہ کو حل کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ اس نوجوان کی جان معشوقہ سے ملنے کی وجہ سے گئی تھی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 25, 2020 08:10 PM IST

رات میں گرل فرینڈ سے ملنے پہنچا عاشق ، کھلی پول تو ہوا فرار اور پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش
ڈونگرپور ضلع کی کوتوالی تھانہ پولیس نے گزشتہ تیرہ اکتوبر کو تھانہ گاوں میں ملے نوجوان کی لاش کے معاملہ کو حل کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ اس نوجوان کی جان معشوقہ سے ملنے کی وجہ سے گئی تھی ۔ پولیس نے اس معاملہ میں غیرارادتا قتل کے الزام میں دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم ابھی فرار ہے ۔ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے ۔
ٹرینی آر پی ایس بھوانی سنگھ نے بتایا کہ تیرہ اکتوبر کو تھانہ گاوں میں ایک نوجوان کی لاش پانی میں تیرتی ملی تھی ۔ اس کی شناخت کھیرواڑا کے نیا گاوں کے رہنے والے جتیندر میگھوال کے طور پر ہوئی تھی ۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی پوری کرنے کے بعد معاملہ کی جانچ شروع کی ۔ نوجوان کی کال ڈیٹیل کی بنیاد پر لوڈواڑا کے رہنے والے دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

نوجوان کی جان معشوقہ سے ملنے کی وجہ سے گئی تھی ۔
پوچھ گچھ میں سامنے آیا کہ پندرہ ستمبر کی رات تقریبا گیارہ بجے جتیندر میگھوال اپنی معشوقہ سے ملنے لوڈواڑا گاوں آیا تھا ۔ پول کھل جانے پر ملزم بلدیو ، جمنا لال اور جواہرلال نے جتیندر کا تعاقب کیا اور فرار ہوتے وقت جتیندر کھیت میں بنے بغیر منڈیر والے ایک کنویں میں گرگیا ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ اس کی لاش کئی دنوں تک کنویں میں پڑی رہی ۔ ملزم کو اس بات کا علم تھا ۔