وزیراعظم نریندر مودی 12 اپریل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ ٹرین جئے پور اور دہلی کینٹ ریلوے اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔ یہ اطلاع پی ایم او کی جانب سے دی گئی ہے۔ مارچ کے آخری ہفتے میں چنئی کے آئی سی ایف سے وندے بھارت ایکسپریس کی یہ نئی ٹرین راجستھان پہنچی تھی۔
بتادیں کہ اس ٹرین کی مقررہ خدمات 13 اپریل 2023 سے شروع ہوگی اور یہ اجمیر و دہلی کینٹ کے درمیان چلے گی۔ یہ ٹرین جئے پور، الور اور گڑگاوں میں بھی رُکے گی۔ وندے بھارت ایکسپریس اجمیر سے دہلی کینٹ کی مسافت پانچ گھنٹے 15 منٹ میں طئے کرے گی۔ اس راستے کی موجودہ سب سے تیز ٹرین شتابدی ایکسپریس ہے جو دہلی کینٹ سے اجمیر کے درمیان کا سفر چھ گھنٹے 15 منٹ میں طئے کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
اس طرح وندے بھارت ایکسپریس اس راستے پر چلنے والی فی الحال کی سب سے تیز ٹرین کے مقابلے میں 60 منٹ تیز ہوگی۔ پی ایم او نے کہا، یہ ٹرین پشکر، اجمیر شریف درگاہ سمیت راجستھان کے اہم سیاحتی مقامات سے رابطہ میں بہتری کرے گی۔
Prime Minister Narendra Modi will flag off Rajasthan’s first Vande Bharat Express train on 12th April, via video conferencing. The inaugural train will run between Jaipur and Delhi Cantt railway station: PMO
قبل ازیں، یکم اپریل کو وزیراعظم مودی نے بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن کے درمیان نئی دہلی کے درمیان چلنے والی 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ بھوپال سے دہلی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس نے پہلے ہی دن 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو عبور کیا۔ پی ایم مودی نے 8 اپریل کو جنوبی ہندوستان میں دو وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔