وزیراعظم نریندر مودی آج ورچول طریقے سے راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ اس دوران ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو بھی جے پور میں موجود رہیں گے۔ یہ ٹرین 13 اپریل 2023 سے باقاعدہ سروس شروع کرے گی اور راجستھان میں اجمیر اور دہلی کینٹ کے درمیان جے پور، الور اور گڑگاؤں کے راستے چلے گی۔
شمال مغربی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کیپٹن ششی کرن کےمطابق، 12 اپریل کو گاڑی نمبر 09617، جئے پور دہلی کینٹ وندے بھارت افتتاحی اسپیشل ریل سروس جئے پور سے 11 بجے روانہ ہو کر 16.00 بجے دہلی کینٹ پہنچے گی۔ افتتاحی اسپیشل ریل سروس راستے میں گاندھی نگر جے پور، بسسی، دوسہ، باندی کوئی، الور، کھیرتھل، ریواڑی، پٹودی روڈ، گڑھی ہرسرو، اور گڑگاوں اسٹیشنوں پر رُکے گی۔ یہ بھی پڑھیں:
اجمیر دہلی کینٹ-اجمیر وندے بھارت ریل سروس کا باقاعدہ آپریشن 13 اپریل سے کیا جائے گا۔ گاڑی نمبر 20977، اجمیر-دہلی کینٹ وندے بھارت سوپر فاسٹ ایکسپریس ریل سروس 13 اپریل سے ہفتہ میں چھ دن (بدھ کا دن چھوڑ کر) اجمیر سے 06.20 بجے روانہ ہو کر جئے پور 07.50 بجے پہنچے گی اور 07.55 بجے نکلے گی۔ پھر یہ 09.35 پر الور پہنچے گی اور 09.37 پر روانہ ہوگی۔ اس کے بعد یہ 11.15 بجے گڑگاؤں پہنچے گی اور 11.17 بجے روانہ ہو کر 11.35 بجے دہلی کینٹ پہنچے گی۔
اسی طرح ٹرین نمبر 20978، دہلی کینٹ-اجمیر وندے بھارت سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین سروس دہلی کینٹ سے 13 اپریل سے ہفتے میں چھ دن (بدھ کے علاوہ) 18.40 بجے روانہ ہوگی، 18.51 بجے گڑگاؤں پہنچے گی اور 18.53 بجے روانہ ہوگی۔ پھر الور 20.17 بجے پہنچے گی اور 20.19 بجےروانہ ہوگی۔ اس کے بعد جئے پور 22.05 بجے پہنچے گی اور 22.10 بجے روانہ ہو کر 23.55 بجے اجمیر پہنچے گی۔ اس ٹرین سروس میں کل 16 بوگیاں ہوں گی جن میں 12 ایئر کنڈیشنڈ چیئر کاریں، دو ایئر کنڈیشنڈ ایگزیکٹو چیئر کاریں اور دو ڈرائیونگ کار کلاس کوچز شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔